• Sep 6 2022 - 12:27
  • 316
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایرانی صوبے سیستان وبلوچستان کی سرحدوں سے 13 ہزار پاکستانی زائرین کی ایران آمد

صوبے سیستان وبلوچستان میں اربعین حسینی کے ہیدکوارٹر کے ترجمان نے اگست کے آغاز سے اب تک تقریباً 13 ہزار پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان کی 2سرحدوں سے اس صوبے میں داخل ہوچکے ہیں اور پھر ملک کے مقدس مقامات اور کربلا کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بات جواد قنبری نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگست کے آغاز سے اب تک تقریباً 13 ہزار پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان کی 2 سرحدوں سے اس صوبے میں داخل ہوچکے ہیں اور پھر ملک کے مقدس مقامات اور کربلا میں روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان تعداد میں سے 6 ہزار اور 517 زائر ریمدان کے سرحدی ٹرمینل کے ذریعے اور 6 ہزار اور 294 ہزار  زائرین بھی میرجاوہ کے سرحدی ٹرمینل کے ذریعے اس صوبے میں داخل ہوئے ہیں جو وہ بس کے ذریعے مشہد،قم اور پھر کربلا کا دورہ کریں گے۔

قنبری نے کہا کہ گزشتہ روز ریمدان کی سرحد سے 569 زائر اور میرجاوہ کی سرحد سے 247 زائر پاکستان سے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف اداروں اور عوامی گروپوں کی کوششوں سے صوبے کے 2 سرحدی ٹرمینلز میں زائرین کی خوشحالی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اربعین حسینی کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ داخل ہونے والے زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: