• Jul 1 2024 - 10:12
  • 74
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

ایرانی صدارتی انتخابات، دہشت گردی اور تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

ایرانی صدارتی انتخابات کے دوران امام زمان عج کے گمنام سپاہیوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 28 جون کو ملک میں صدارتی انتخابات کے دوران شرپسندوں کی تخریب کاری اور دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔

خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق ملک دشمن عناصر صدارتی انتخابات کے دوران مختلف شہروں میں دہشت گردی اور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے تھے۔ 

امام زمان کے گمنام سپاہیوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بڑا گروہ گرفتار کیا جو 28 جون کو مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہا تھا۔

انتخابات کے دن نتائج کے اعلان سے پہلے ایک امیدوار کے حامیوں کے نام پر شرپسند اور ملک دشمن عناصر 1000 چوراہوں پر جمع ہوکر جیت کا جشن منانے کی تیاری کررہے تھے تاہم عوام کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے یہ منصوبہ بھی ناکام ہوگیا۔

دوسری جانب بعض عناصر ووٹوں کی خرید و فروخت کی مذموم سازش کررہے تھے تاہم متعلقہ اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے یہ عناصر پکڑے گئے اور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی سازش ناکام ہوگئی۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: