• Dec 30 2023 - 17:46
  • 40
  • مطالعہ کی مدت : 5 minute(s)

ہفتہ23 دسمبر 2023 کو کراچی ایڈیٹرز کلب میں"معصومہ سندھ اور مودت اہل بیت علیہم السلام" کانفرنس

بروز ہفتہ23 دسمبر 2023 کو کراچی ایڈیٹرز کلب اور وزارت مذہبی امور و اوقاف صوبہ سندھ کے تعاون سے لیاقت میموریل لائبریری کے مرکزی آڈیٹوریم میں"معصومہ سندھ اور مودت اہل بیت علیہم السلام" کے عنوان سے ایک مذہبی اور ثقافتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی اور خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعیدطالبی نیا، سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور صوبہ سندھ منور علی مہیسر، مذہبی اسکالر زوار عبدالستار، مزار معصومہ سندھ کے خادم زوار نیاز حسین لغاری، جعفریہ الائنس کے سیکریٹری جنرل سید شبر رضا رضوی، بول ٹی وی کے سربراہ نذیر لغاری اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکریٹری جنرل سید منظر نقوی نے خطاب کیا۔ ان کے علاوہ معروف علمائے کرام اور میڈیا کے نمایندوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

کراچی میں"معصومہ سندھ اور مودت اہل بیت علیہم السلام" کانفرنس کا انعقاد ہوا
 
بروز ہفتہ23 دسمبر 2023 کو کراچی ایڈیٹرز کلب اور وزارت مذہبی امور و اوقاف صوبہ سندھ کے تعاون سے لیاقت میموریل لائبریری کے مرکزی آڈیٹوریم میں"معصومہ سندھ اور مودت اہل بیت علیہم السلام" کے عنوان سے ایک مذہبی اور ثقافتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی اور خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعیدطالبی نیا، سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور صوبہ سندھ منور علی مہیسر، مذہبی اسکالر زوار عبدالستار، مزار معصومہ سندھ کے خادم زوار نیاز حسین لغاری، جعفریہ الائنس کے سیکریٹری جنرل سید شبر رضا رضوی، بول ٹی وی کے سربراہ نذیر لغاری اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکریٹری جنرل سید منظر نقوی نے خطاب کیا۔ ان کے علاوہ معروف علمائے کرام اور میڈیا کے نمایندوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
 
اس تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی ڈاکٹر سعیدطالبی نیا نے کانفرنس کے انعقاد پر سید منظر نقوی اور منور علی مہیسر کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہل بیت کے فضائل اور سیرت کے تذکرے کے لیے منعقدہ ہر مجلس اور محفل برکت و رحمت کا باعث ہوتی ہے، کیونکہ خاندان نبوت و رسالت کی مقدس ہستیاں خدا کی محکم رسی اور مختلف اسلامی فرقوں کے آپس میں اتحاد و یکجہتی کا محور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: زمخشری جو معروف سنی علماء اور مفسرین میں سے ایک ہیں، کہتے ہیں: "جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اہل بیت کی محبت میں مرجائے وہ شہید ہے۔" ڈاکٹرطالبی نیا نے مزید کہا: بلاشبہ اس کانفرنس نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے کسب فیض کے حوالے سے مسلم دانشوروں اور علماء کے درمیان ہم آہنگی و ہمفکری کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا ہے جو کہ قابل ستایش ہے۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا: مسلمانوں کی کامیابی کا راز امت کے اتحاد میں مضمر ہے، چنانچہ ہم مسلمانوں کے مشترکہ دشمن کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے ہی فتح و کامیابی حاصل کرسکتے ہیں جیسا کہ ہم فلسطین کے معاملے میں موجودہطحالات کے تناظر میں دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا: لبنان میں شیعہ حزب اللہ اور فلسطین میں سنی حماس اور اسلامی جہاد، قابض اسرائیل کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں اور آپس کے تعاون اور اتحاد کی بدولت وہ اس قابل ہوگئے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا: صیہونی غاصب حکومت کی بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی نے فلسطین کی سرزمین میں دو ریاستی حل کیلئے کی جانے والی مذموم کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید سے کہا: ہم صرف فسطین کی ریاست کو جانتے ہیں جو فلسطینی عوام پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیل، قابض، مجرم، اور ناجائزحکومت ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ فلسطین کی اسلامی سرزمین پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں ہے۔
 
محکمہ اوقاف صوبہ سندھ کے سکریٹری منورعلی مہیسر نے سیرت حضرت ابوطالب پر لکھی گئی ایک کتاب کی رونمائی کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا: "اسلام کے آغاز سے ہی ہم نے مسلمانوں میں ایک عجیب چیز دیکھی ہے، وہ یہ کہ جو خدا کے دشمن ہیں وہ ہمیشہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کے مخالف رہے ہیں۔جبکہ اسلام اور محسن اسلام کی پرورش حضرت ابوطالب کےدامن میں ہوئی تھی۔ آج اسلام جو پوری دنیا میں پھیلا ہے وہ حضرت ابوطالب کی کوششوں اور قربانیوں کی بدولت ہے۔
اس کانفرنس کے ایک اور مقرر، منظر نقوی نے کہا: پوری دنیا میں اسلام کی ترقی اور توسیع میں جن دو ہستیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے وہ حضرت ابوطالب اور حضرت خدیجہ ہیں۔حضرت ابوطالب کی حمایت اور حضرت خدیجہ کا مال نہ ہوتا تو اسلام دنیا میں کبھی نہیں پھیلتا۔ تاریخ اسلام میں ہم دیکھتے ہیں کہ پیغمبر اسلام کی حمایت اور اسلام کی حفاظت کیلئے شعب ابوطالب (ع) کے محاصرے میں ان دو عظیم ہستیوں نے کیسی مصیبتیں جھیلیں۔
 
اس اجلاس کے ایک اور مقرر نذیر لغاری نے اپنی تقریر میں کہا: تاریخ اسلام کو مختلف حکومتی عوامل اور مذہبی اختلافات کی وجہ سے بہت سے تضادات کا سامنا ہے، جو اکثر قارئین کے مشاہدے میں آتے ہیں۔ اسی وجہ سے حقیقت کو تلاش کرنے والوں کو مختلف پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے۔ مثلاً وہ لوگ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نظروں میں قابل نفرت تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں مدینہ سے نکال دیا تھا، وہ رسول اکرم کی وفات کے بعد اسلام کے ہیروز میں شامل ہوگئے۔ ان میں سے دو افراد، حکم بن عاص اور اس کے بیٹے مروان بن حکم تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مذاق اڑاتے تھے اور اس کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں مدینہ سے نکال دیا تھا۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے انہیں مدینے میں داخل ہونے سے روکا تھا، لیکن حضرت عثمان کے دور میں یہ لوگ نہ صرف مدینہ میں داخل ہوئے بلکہ اسلامی حکومت کے عہدہ داروں بھی شامل کرلئیے گئے۔ اسے تمام معتبر سنی مورخین نے ذکر کیا ہے جن میں ابن سعد نے طبقات میں اور یعقوبی اور مسعودی نے اپنی تواریخ میں بیان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا: فدک جو کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی وراثتی جائیداد میں شامل تھا، خلافت اول کے دور میں مسلمانوں کی ملکیت کے طور پر چھین لیا گیا، لیکن حضرت عثمان نے اسے مروان بن حکم کو تحفے میں دے دیا۔ اس سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ حضرت ابوطالب جو اسلام کے محسن ہیں، کے ایمان کو مسلمانوں نے متنازع بنادیا۔
 
اس کانفرنس کےایک اور حصے میں کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کےثقافتی اتاشی کی موجودگی میں مشہور محقق جناب "زوار عبدالستار درس" کی تحریر کردہ کتاب "ایمان ابوطالب" کی رونمائی ہوئی۔
 
 
 
 
 
 
 
کراچی پاکستان

کراچی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: