• Feb 2 2024 - 14:48
  • 62
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

عشرہ فجر دستاویزی فلم

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج سے بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

عشرہ فجر مختصر دستاویزی فلم
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج سے بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
 
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے ایران میں مختلف مقامات پر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مناسبت سے ملک بھر میں مسجدوں اور مقدس مقامات سے نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند کی گئیں اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے مساجد اور مقدس مقامات سے تکبیر کے ساتھ ہی کلیساؤں سے ناقوس کی صدائیں بلند ہوئیں جبکہ ریل گاڑیوں اور بحری جہازوں کے ویسل بھی بجائے گئے۔
بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ پروگراموں میں سب سے بڑا پروگرام آپ کے مزار پر منعقد ہوا ۔ اس مناسبت سے مہرآباد ایئرپورٹ سے بہشت زہرا تک موٹر سائیکل سوار جوانوں کی ریلی اور ان راستوں پر ہیلی کاپٹروں سے پھول برسائے گئے جن سے گذر کر حضرت امام خمینی تاریخی قبرستان بہشت زہرا پہنچے تھے ۔
 
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی اپنے تمام سامعین ، ناظرین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
 
 
 
 
 
 
کراچی پاکستان

کراچی پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: