امام جواد (علیہ السلام) کا مختصر سوانح حیات
امام محمد تقی (علیہ السلام) کی زندگی
نویں امام کا نام محمد ، کنیت ابوجعفر ، لقب تقی اور جواد ہے ، آپ کی ولادت 10 رجب ١٩٥ ہجری کو شہر مدینہ میں ہوئی (١) ۔
آپ کی والدہ کا نام سبیکہ تھا ، جن کا تعلق پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم) کی زوجہ ""ماریہ قبطیہ "" کے خاندان سے تھا (٢) ۔ اخلاقی فضائل کے لحاظ سے آپ بہت بلند درجہ پر فائز تھیں اور اپنے زمانہ کی بہترین عورتوں میں آپ کا شمار ہوتا تھا (٣) ،امام رضا (علیہ السلام) نے ان کو پاک و پاکیزہ، پاکدامن اور با فضیلت خاتون کے عنوان سے یاد کیا ہے (٤) ۔
جس وقت امام محمد تقی (علیہ السلام) کے والدامام رضا (علیہ السلام) کی شہادت ہوئی اس وقت آپ کی عمر آٹھ سال تھی اور پچیس سال کی عمر میں آپ کی شہادت ہوئی (٥) ، بغداد کے قبرستان قریش میں اپنے دادا امام موسی بن جعفر (علیہ السلام) کی قبر کے نزدیک آپ کو دفن کیا گیا ۔
نویں امام (علیہ السلام) اپنی پوری امامت کے دوران دو عباسی خلیفہ یعنی مامون (١٩٣ تا ٢١٨) اور معتصم (٢١٨ تا ٢٢٧) سے روبرو رہے اور ان دونوں نے آپ کو زبردستی مدینہ سے بغداد بلایا اور مامون نے جس طریقہ سے امام رضا (علیہ السلام) کو اپنے زیر نظر رکھا اسی طرح امام جواد (ع) کو بھی اپنے زیر نظر رکھا (٦) ۔
حاشیہ:
١۔ کلینى، اصول کافى، تهران، مکتبه الصدوق، 1381 ه". ق، ج 1، ص 492، شیخ مفید، الارشاد، قم، مکتبه بصیرتى، ص .316 . بعض علماء نے آپ کی ولادت اسی سال ، ماہ رجب میں ذکر کی ہے ۔ (طبرسى، اعلام الورى، الطبعه الثالثه، دار الکتب الاسلامیه، ص 344). (2) . کلینى، وہی کتاب، ص 315 و 492 - ابن شهر آشوب، مناقب آل ابى طالب، قم، المطبعه العلمیه، ج 4، ص 379. (3) . مسعودى، اثبات الوصیه، نجف، منشورات المطبعه الحیدریه، 1374 ه".ق، ص 209. (4) . قدّست امّ ولدته خلقت طاهره مطهره (مجلسى، بحار الأنوار، تهران، المکتبه الاسلامیه، 1395 ه".ق، ج 50، ص 15). (5) . کلینى، وہی کتاب، ص 492 - شیخ مفید، وہی کتاب، ص 316 - طبرسى، وہی کتاب، ص 344. (6) . سیره پیشوایان، مهدی پیشوائی، ص 529