ہزاردستان

ہزاردستان

ہزاردستان

ایک 15 اقساط پر مشتمل ٹی وی سیریز، جس کی تیاری 1975 میں شروع ہوئی تھی اور 1988 میں دکھائی جانے کے لیے تیار تھی۔ اس مجموعہ کو تیار کرنے کے لیے علی حاتمی نے ایک "سینما ٹاؤن" بنایا تھا، جسے بعد میں "غزالی ٹاؤن" کا نام دیا گیا۔

"رضا خوشنویس، جو ماضی میں ایک مہم جوئی سے گزر چکے ہیں، تہران میں سیاسی ہنگامہ آرائی اور تنازعات سے دور اپنی اہلیہ ضمربانو کے ساتھ مشہد میں رہتے ہیں۔ جب تک کہ کسی انسپکٹر کی موجودگی ان کی پر امن زندگی میں خلل ڈالنے حائل نہیں ہوتی ۔ وہ رضا کو گرفتار کرکے اسے دھمکاتا، ڈراتا اور تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور اس سے نامعلوم جرم کا اعتراف کرنے کو کہتا ہے۔"

حاتمی نے ایران کی معاصر تاریخ پر"مشرقی کہانی سنانے کی تکنیک" کی بنیاد پر ہزاردستان بنانے کی کوشش کی ۔ لیکن پروڈکشن کے طویل مراحل اور اسکرپٹ میں کی گئی بہت سی تبدیلیوں نے اسے اپنے اصل مقصد کو حاصل کرنے سے روک دیا۔ حاتمی کے مطابق ہزاردستان کی کہانیاں، مہم جوئی اور کردار نہ تو تاریخ کی نقل ہیں اور نہ ہی حقیقت۔ ھزاردستان میں حاتمی کے تصور کو زندگی کے صوفیانہ یا بدیہی تصور یا عصری تاریخ کے حقائق سے تعبیر کیا گیا ہے۔

ایک ٹی وی سیریز کے طور پر ہزاردستان کا ایک اہم اور قابل توجہ حصہ اس کی قصہ گوئی  کی طرف جاتا ہے، جو سامعین کو الجھن میں ڈالے بغیر، غیر محسوس انداز میں اپنی کہانی سناتی ہے۔

عزت اللہ انتظامی، داؤد رشدی، جہانگیر فروہر کے ڈرامے اور مہرداد فخیمی کی فلم بندی اور پرانے تہران کی سجاوٹ (ولی اللہ خاکدان اور اسماعیل ارحم صدر کی کوششوں سے) کی ڈیزائنگ اور تیکنیک اس ٹی وی سیریز کے اہم ترین نکات میں سے ہیں۔

1996 کے موسم گرما میں علی حاتمی کی رحلت کے بعد، واروژ کریم مسیحی نے اس سیریز کے دو فلمی ورژن، "کمیتۀ مجازات" و "طهران روزگاری نو"، بنائے۔

نام ہزاردستان
ملک ایران
پروڈکشن کا سال1367
پروڈیوسر محمد مهدی دادگو
ڈائریکٹرعلی حاتمی

---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: