ترمه بافی
ترمه بافی روایتی ایرانی ٹیکسٹائل کی ایک قسم ہے جو ایران میں ماضی بعید سے چلتا آرہا ہے ۔ ترمه بافی ، ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی طرح ہے یہ تانے اور دہاگوسے بنتے ہیں ، اس میں دہاگوں کو کپڑے کے پیچھے آزادانہ طور پر رکھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے تانوں کی کثافت زیادہ ہوتی ہے۔ اصلی ایرانی ترمه بافی کا بنیادی سوت بہت باریک ملائم یا قدرتی ریشم سے بنا ہوا تھا اسے پنبے کے سوتی سے کاتا جاتا تھا۔ لیکن آج کا ترمه مکمل طور پر ریون ویسکوز سے بنا ہے اور اس کا سوت روئی یا پولسٹر سے بنا ہے۔
روایتی ایرانی ترمه بافی کے ریشوں کا رنگ عام طور پر قدرتی پودوں سے نکالا جاتا تھا، جو جڑوں، تنے، پتوں، پھولوں، پھلوں یا پودوں کی چھال سے حاصل کیا جاتا تھا۔ آج، صارفین کے انتخاب کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی فکری تنوع کی وجہ سے، ترمه مختلف رنگوں اور ڈیزائنوں میں تیار کی جاتی ہے۔ ماضی میں اس کے مختلف استعمال رہے ہیں، بشمول اہل تعیش اور اشرافیہ کے کپڑوں کی سلائی۔
کسی بھی فن کی طرح آج ترمہ کی ساخت کو بھی نقشے کی شکل میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ماضی بعید میں، بنکر اپنے اندازے اور تخیل پر بھروسہ کرتے ہوئے کیشمی بنتے تھے۔ کچھ ہی عرصے بعد طریقہ بدل گیا اور چوکور کاغذات پر مجوزہ اور مقررہ شکلیں بنا ئے جانے لگے، اور مطلوبہ نمونے تیار کیے جانے لگے جن پر فنکارکام کرتے ۔ لیکن آج، ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ، یہ صنعت زیادہ درست اور خوبصورت تصویری ڈیزائن کو بہتر بنانے اور پیش کرنے کے لیے کمپیوٹر سافٹ ویئر کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو گئی ہے، اس طرح ڈیزائن اور پینٹنگ کے کاموں کے نفاذ سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہو سکے۔ تاکہ بنکر اور کاریگر بنائی سے پہلے اپنے کام کا نتیجہ دیکھ سکیں اور اس میں تیزی سے تبدیلی اور ترمیم کر سکیں۔
آج ترمہ کی بنائی صرف صوبہ یزد تک محدود ہے۔
نام | ترمه بافی |
ملک | ایران |