• Mar 5 2022 - 05:00
  • 268
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
ادبی سیمینار بسلسلہ عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی اور جشن نوروز

حکیم نظامی گنجویؒ کے عالمی دن اور عید نوروز پر کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

حکیم نظامی گنجویؒ کے عالمی دن اور عید نوروز پر کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ:ادبی سیمینار بسلسلہ عالمی یوم حکیم نظامی گنجوی اور جشن نوروز

دنیائے فارسی کے عظیم شاعر حکیم نظامی گنجویؒ کے عالمی دن اور جشن نوروز کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، کوئٹہ میں '' جشن نوروز؛ حکیم نظامی گنجویؒ اور پاک ایران شعراء کے اشعار میں'' کے عنوان سے ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہل ادب و قلم نے شرکت کیں اور  حکیم نظامی گنجویؒ کے کلام پر روشنی ڈالیں.

سیمینار میں بلوچستان یونیورسٹی، فردوسی یونیورسٹی، سیستان بلوچستان یونیورسٹی اور سعدی فاؤنڈیشن سے بھی مقررین نے شرکت کیں۔ اس کے علاوہ ECO Cultural Institute  کے چئیرمین جناب سرور بختی نے بھی ویڈئو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کرکے موضوع کے اوپر روشنی ڈالیں

سیمینار کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر ، سینئر سیاستدان اور بلوچستان پیس فورم کے چئیرمین جناب نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی تھے جبکہ کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حسن درویش وند اس تقریب کی صدارت کررہے تھے.

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھیں.

کویته پاکستان

کویته پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: