• Feb 9 2022 - 17:30
  • 203
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
تمدن سازی اور ترقی میں انسانی وسائل کا کردار

انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں علمی سیمینار کا انعقاد

انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ پر " تمدن سازی اور ترقی میں انسانی وسائل کے کردار کے عنوان سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ پر  خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں علمی سیمینار کا انعقاد

عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام '' تمدن سازی اور ترقی میں انسانی وسائل کے کردار '' پر ایک پروقار علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروں  سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں  اور زندگی کے دیگر شعبوں سے  تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے  تمدن سازی اور ترقی کے عمل میں انسانی وسائل کے کردار پر  سیرحاصل گفتگو کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ  انقلاب اسلامی ایران نے دنیا میں اسلام کے حقیقی نظریے کو پروان چڑھایا اور  امام خمینیؒ نے نہ صرف انقلاب اسلامی کی تھیوری پیش کی بلکہ اسلامی جمہوریہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا.

اس تقریب سے  ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ،  ڈاکٹر عطاء الرحمان، مولانا انوار الحق حقانی، مولوی عبداللہ ترابی، پروفیسر صدف چنگیزی،  شفقت عاصمی، محترم حسن آراء مگسی، صاحبزادہ رفیع الدین،  علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ غلام حسنین وجدانی، علامہ سید حسن مبلغ اور دیگر نے  خطاب کئے .

کویته پاکستان

کویته پاکستان

تصاویر

انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ پر  خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں علمی سیمینار کا انعقاد

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: