• Jan 27 2022 - 16:00
  • 217
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
علمی سیمینار بسلسلہ یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا

انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا کردار

علمی سیمینار بسلسلہ ولادت باسعادت سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا - زیر اہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ

انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کے کردار  کے عنوان سے کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام  سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، سماجی کارکن، یونیورسٹیز اور کالجز کے معروف اساتذہ اور پرنسپلز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور معاشرے کی  ہمہ جہت خوشحالی میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالیں.

تقریب کےمہمان خصوصی سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی  بلوچستان کے سابقہ وائس پرنسپل محترمہ رخسانہ جبین تھے  جبکہ کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل جناب حسن درویش وند صاحب اس محفل کی صدارت کررہے تھے.

اس کے علاوہ  تہران یونیورسٹی کے ایجوکیشنل بورڈ کے رکن اور ممتاز دانشور محترمہ ڈاکٹر عزیز آبادی فراہانی نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پروگرام میں شرکت کرکے اپنا  معنی خیز مقالہ پیش کی.

اس سیمینار  سے ایرانی خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل سید حسین تقی زادہ واقفی، مدرسہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی طالبہ زہرا بتول، گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ  شگفتہ عمر، معروف مصنف اور ادیب سمیرا بی بی، گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے پرنسپل اور  بلوچستان کے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محترمہ منزہ قیوم، بلوچستان یونیورسٹی کے جینڈر ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ ڈاکٹر شاہدہ حبیب،محترمہ رضیہ سلطان،  علامہ سید ہاشم موسوی، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور مولانا انوارالحق حقانی نے خطاب کیں.

کویته پاکستان

کویته پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: