• Aug 11 2023 - 19:39
  • 156
  • مطالعہ کی مدت : 6 minute(s)

’’ ایرا ن شناسی ‘‘ (IRANOLOGY)

ایران میں جڑواں بچوں کا شہر کس شہرمیں ہے اوراسے جڑواں بچوں کا گاؤں کیوں کہاجاتا ہے؟ سفید چاہ قبرستان واقعی خوفناک قبرستان ہے؟ کیا اس قبرستان کی مٹی مردہ کو گلنے سے روکتی ہے؟ پتھر کا باغ کی حقیقت کیا ہے؟

کیا اس باغ میں درختوں پر پھل کے بجائے پتھر لگتے ہیں؟ لکڑی کا گاؤں زلزلہ اورکیڑوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے؟ تفصیلات جاننے کے لئے لنک پر کلک کیجئے ۔۔۔۔۔

ایران میں واقع وہ عجیب و غریب مقامات جن کے بارے میں جان کر آپ کو خوشگوارحیرت ہوگی۔

ایران کے عجیب و غریب علاقوں کو جاننا ان لوگوں کے لیے یقینا خوشگوار ہو گا جو مخصوص سیاحتی مقامات کی تلاش ہوتے ہیں ۔ بہادر لوگ ایسی جگہوں پر جانا پسند کرتے ہیں جو خاص اور عجیب و غریب خصوصیات کی حامل ہوں۔

یہ عجیب و غریب کیفیت کبھی ان کی فطری ساخت کی وجہ سے ہے، کبھی عجیب و غریب واقعات کی وجہ سے اور بعض اوقات ان مقامات کے  بارے میں پھیلی خوفناک کہانیاں ہیں جو ان مقامات کے بارے میں لوگوں کو تجسس میں ڈالتی ہیں۔

٭جڑواں بچوں کا گاؤں

یہ جاننا بہت ہی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ ایران میں ایک ایسا گاؤں ہے جہاں کے زیادہ‌ تر لوگ جڑواں ہیں ۔یہ گاؤں یزد کے شہرآباد نامی شہر میں واقع ہے جہاں پیدا ہونے والوں کی بڑی تعداد جڑواں ہے ۔اگر آپ اس شہرکے تعلیمی اداروں کا رخ کرینگے تو آپ ہرکلاس میں ایک ہی بینچ پر بیٹھے بہت سے جڑواں بچے نظر آئیں گے۔

اس کم آبادی والے گائوں میں شادیاں زیادہ‌ تر خاندان کے اندر ہوتی  ہیں، شاید اس گاؤں کے مکینوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش جینیاتی وجوہات ہیں۔ جن لوگوں نے اس گاؤں کا دورہ کیا ہے ان کا ماننا ہے کہ اس گاؤں کے دورے کے دوران آپ کو بہت سے ہم شکل لوگ نظر آئیں گے کیونکہ اس گاؤں میں جیسے جڑواں بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ بلاشبہ یہ گاؤں ایران میں دیکھنے کے لیے سب سے عجیب اوردلچسپ گاؤں ہے۔

  ٭سفیدچاہ قبرستان

اگر آپ ڈرا ئونی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ ان فلموں کے تسلسل کی ایک خصوصیت رات کے وقت خوفناک قبرستان ہے۔ ہم قبرستانوں سے کیوں ڈرتے ہیں؟ کیا واقعی خوفناک جگہ ہے؟ اگر ہم حقیقت پسند اور توہمات سے دور ہوں گے تو یقینا ہم قبرستانوں سے نہیں ڈریں گے، لیکن ہم چاہیں یا نہ چاہیں، بعض اوقات ہم ڈر جاتے ہیں۔

  اگر آپ سفید چاہ قبرستان کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ وہاں جاننے سے گھبرائے۔ یہ قبرستان مازندران کے شہر بہشہر میں واقع ہے۔ اس قبرستان میں ہر قبرکے اوپر عمودی طورپر کتبے رکھتے ہوتے ہیں اور ان پر عجیب و غریب شکلیں اور نقش و نگار دیکھے جا سکتے ہیں بتایاجاتا ہے کہ سفیدچاہ قبرستان تیموری دور کا ہے۔

سفید چاہ قبرستان کے بارے میں بہت سے قصے کہانیاں ہیں۔ مثال کے طور پر، اس قبرستان کے گردو نواح میں رہنے والے لوگوں کا خیال ہے اس قبرستان کی مٹی ایسی ہے کہ یہ مردہ کو گلنے سے روکتی ہے تاہم اس بات میں کتنی سچائی ہے معلوم کرنے کے لئے اس حوالے سے سائنسی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ واضح ہے کہ اس قبرستان میں موجود مقبروں کا ایک منفرد انداز ہے اورکتبوں پر نقاشی اورلکھائی وغیرہ ہوئی ہے ۔

٭پتھر کا باغ

پتھر کے باغ کی بھی ایک عجیب کہانی ہے۔ پتھر کا باغ ایک ایسا باغ ہے جس میں درخت توموجود ہیں لیکن ان درختوں کے شاخوں پر پھلوں اور پتوں کے بجائے پتھر اگتے ہیں۔ اگر آپ « کرمان» میں سرجان جائیں تو آپ کو ایک پتھر کا باغ نظر آئے گااس باغ کا مالک درویش خان اسفندیارپورنامی ایک گونگا بہرہ شخص تھا۔

یہ شخص چرواہا تھا اورباغبانی بھی کرتا تھا لیکن اچانک ایک دن اس نے یہ کام کرنا چھوڑ دیا اور اپنے معمول کے کام کے بجائے یکساں پتھر ڈھونڈ کر اپنے باغ میں موجود درختوں کے شاخوں میں پھلوں کے طور پر ڈالنا شروع کردیا، اس کی وجہ کیا تھی؟ اس شخص کے اس کام کے بارے میں بہت سی افواہیں زیرگردش ہیں۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس چرواہے نے یہ کام ۱۳۴۰ میں زمینی اصلاحات کے خلاف احتجاج کے طورپر کیا اوریہ اسی طرح رہ گیاتاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جگہ مافوق الفطرت مخلوق کی بستی ہے، کہ پاگل پن ان اعمال کی وجہ تھا۔ بہر حال، پتھر کے باغ کی تخلیق کی وجہ، خواہ وہ کچھ بھی ہو، ایران میں ایک عجیب و غریب نظارہ بنا ہے۔

٭ایران کا برمودا ٹرائنگل

ایران کا برمودا ٹرائنگل کہاں ہے؟ سیمنان کے قریب صحرا میں جا کر آپ ایران کے برمودا ٹرائنگل کودیکھ سکتے ہیںتاہم دیگر عجائب مقامات کی طرح اس کے بارے میں بھی بہت ساری افواہیں ہیں، کہا جاتا ہے کہ اس صحرا میں قدم رکھنے والے اس میں کھوجاتے ہیں اورواپس نہیں آسکتے یا مختلف قسم کی مخلوق سے ان کی ملاقات ہوتی ہے۔

اس صحرا کوصحرائے جن بھی کہا جاتا ہے۔ بلاشبہ یہ صحرا بہت ہی خوبصورت اوردلکش صحرائوں میں شمار ہوتا ہے، اس صحرا میں گھومنے کے لئے تجربہ کار گائیڈ کا ہونا ضروری ہے جو آپ کو اس صحرا کے بارے میں آگاہ اورمختلف راستوں کے بارے میں بتاسکے ۔

٭ایران کا وینس

ایران کا وینس بھی ایران کے سب سے منفرد اورعجیب مقامات میں سے ایک ہے۔یہ گائوں ایران کے صوبہ خوزستان کے گائوں « سراخیہ» میں واقع ہے یہ ایک ایسا گائوں ہے جہاں مکانات پانی کے اوپر بنے ہوئے ہیں اورلوگ کشتی کے زریعے آمد و رفت کرتے ہیں اسی طرح وہاں کے لوگوں کو ایک گھر سے دوسرے گھر میں جانے کے لئے بھی کشتی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

٭درک گاؤں

سیستان و بلوچستان رازوں سے بھرا ہوا علاقہ ہے۔ شاندار اور حیرت انگیز مقامات، خاص ثقافت اور رسم و رواج سے بھرپورہے، درک گائوں بھی اسی صوبے میں واقع ہے۔

درک گاؤں کو ٹھنڈی آب و ہوا، نیلے سمندر کے ساتھ خوبصورت ساحل سمندر، ریت اور کھجور کے درختوں کی موجودگی نے اسے اتنا خوبصورت بنا دیا ہے کہ اس خوبصورتی کی سرحدیں عجیب و غریب ہیں۔

ہماری رائے میں، درک گاؤں اپنی شاندار خوبصورتی کے ساتھ ایران میں دیکھنے کے لیے سب سے منفرد سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ بلوچی زبان میں درک کا مطلب وادی کے آس پاس کی بستی ہے۔

٭نیشابورمیں واقع لکڑی کا گاؤں

لکڑی کا گاؤں جو زلزلوں اور کیڑوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے لکڑی کا یہ گاؤں نیشابور میں واقع ہے۔ اس گاؤں کو بنانے والے کانام انجینئر مجتہدی ہیں جنہوں نے اپنے آبائی شہرمیں لکڑی سے ایک گاؤں تیار کرایا اور فن تعمیر کے لحاظ سے بہت ہی دلچسپ اورکئی ٹن لکڑی کے ساتھ ایک فنی اور ثقافتی کمپلیکس کی تعمیرمیں کامیاب ہوئے۔

  یقینا انجینئر حامد مجتہدی اب ہم میں نہیں رہے لیکن ان کا دلچسپ اور پرکشش گاؤں آج بھی نیشابور کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ گاؤں میں بنائی گئی مسجد آٹھ شدت کے زلزلے کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے، یہ گاؤں اتنی خوبصورت ہے کہ اگر آپ گائوں اور اس کی عمارتوں کا دورہ کریں تو فن تعمیر کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔لکڑی کا بنا یہ گائوں بھی ایران کے ان عجیب مقامات میں سے ایک ہے جس کی خوبصورتی اورانفرادیت حیران کن ہے۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: