• Sep 4 2024 - 09:43
  • 27
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

یوم پیدائش ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی المعروف البیرونی۔ علم فلکیات کا قومی دن

ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی المعروف البیرونی عظیم ماہر علم فلکیات و جعرافیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے یوم پیدائش کو علم فلکیات کے قومی دن کے نام سے موسوم کیا گیا

ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی المعروف البیرونی (پیدائش: 4 ستمبر 973ء، وفات: 13 دسمبر 1048ء) ایک بہت بڑے محقق اور سائنس دان تھے۔ وہ خوارزم کے مضافات میں ایک قریہ، بیرون میں پیدا ہوئے اور اسی کی نسبت سے البیرونی کہلائے۔ البیرونی بو علی سینا کے ہم عصر تھے.
البیرونی نے ریاضی، علم ہیئت، تاریخ اور جغرافیہ میں ایسی عمدہ کتابیں لکھیں جو اب تک پڑھی جاتی ہیں۔
انہوں نے ریاضی، علم ہیئت، طبیعیات، تاریخ، تمدن، مذاہب عالم، ارضیات، کیمیا اور جغرافیہ وغیرہ پر ڈیڑھ سو سے زائد کتابیں اور مقالہ جات لکھے۔ البیرونی کے کارناموں کے پیش نظر چاند کے ایک دہانے کا نام "البیرونی کریٹر" رکھا گیا ہے۔
علم و فضیلت کی راہ میں کئی سال کی کوششوں کے بعد 22 دسمبر 427ء کو شہر غزنہ (موجودہ افغانستان میں غزنی) میں آپ کا انتقال ہوا اور وہیں دفن ہوئے۔
 
 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: