• May 21 2025 - 15:08
  • 17
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں تصویری و خطاطی نمائش، ڈاکٹر مہدی طاہری نے افتتاح کیا

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار تصویری و خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبہ و فنکاروں کے تخلیق کردہ فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے

اس خوبصورت تقریب کا افتتاح خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، راولپنڈی کے سربراہ ڈاکٹر مہدی طاہری نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے کیا۔تقریب میں فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مہدی طاہری نے افتتاح کے بعد فن پاروں کا بغور مشاہدہ کیا اور نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں میں قرآنی آیات پر مبنی خطاطی، فارسی و عربی رسم الخط، مصوری، روایتی و جدید نقش و نگار اور خوشنویسی کے نمونے شامل تھے۔ڈاکٹر مہدی طاہری نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فنونِ لطیفہ کسی بھی قوم کی تہذیبی پہچان اور روحانی اظہار کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ خطاطی اور نقاشی اسلامی تہذیب کی وہ عظیم روایات ہیں جو آج بھی زندہ و تابندہ ہیں۔ڈاکٹر طاہری نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تہذیبی ہم آہنگی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے، اور ایسی ثقافتی سرگرمیاں نہ صرف عوامی روابط کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کو بھی اپنی روایات اور تاریخ سے جوڑتی ہیں۔پنجاب آرٹس کونسل کے منتظمین نے اس موقع پر کہا کہ کونسل آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ فن و ثقافت کے میدان میں سرگرم نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: