• Nov 26 2024 - 09:50
  • 44
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں ایرانی فن پاروں کی نمائش اور خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں ایرانی ثقافت اور فنون کو اجاگر کرنے کے لیے ایرانی فن پاروں کی ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ محمد حنیف نے کیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، فنکار، طلبہ، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں ایرانی فن پاروں کی نمائش اور خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں ایرانی ثقافت اور فنون کو اجاگر کرنے کے لیے ایرانی فن پاروں کی ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ محمد حنیف نے کیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، فنکار، طلبہ، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمائش میں ایران کے قدیم اور جدید ثقافتی ورثے کی جھلک دکھانے والے مختلف فن پارے پیش کیے گئے، جن میں ایرانی خطاطی اور دستکاری کے منفرد نمونے شامل تھے۔ ان فن پاروں نے ایرانی ثقافت کی گہرائی اور خوبصورتی کو نمایاں کیا۔

ایرانی سفیر ضا امیری مقدم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بنیاد صدیوں پر ہے اور یہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فنکاروں کے کام کو پاکستان میں پیش کرنا ایک اعزاز کی بات ہے،  انہوں نے اس سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی اور خانہ فرہنگ ایران کا شکریہ ادا کیا۔

پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ محمد حنیف نے اپنی تقریر میں ایرانی ثقافت کے ورثے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش نہ صرف پاکستانی عوام کو ایرانی ثقافت سے روشناس کراتی ہے، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
شرکاء نے نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں کو بے حد پسند کیا، خاص طور پر ایرانی خطاطی اور دستکاری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے ہمیں ایران کی ثقافت کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملا اور ہمیں اس کے فنون اور تاریخ کا بہتر اندازہ ہوا۔
نمائش کے دوران ایرانی خطاطی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ اور خطاطی کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ایرانی ثقافت اور فنون کو پاکستانی عوام تک پہنچانا تھا۔ اس کا اختتام ایک شاندار تقریب پر ہوا، جس میں شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہدی طاہری نے ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ رشتہ ثقافت اور فنون کے ذریعے قائم ہے، جو صدیوں سے برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنون کی زبان وہ واحد زبان ہے جو ترجمے کی محتاج نہیں ہوتی، کیونکہ آرٹسٹ اپنے فن پاروں کے ذریعے ایک دوسرے کی بات کو سمجھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر طاہری نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ خانہ فرہنگ ایران آئندہ بھی اس طرح کی نمائشوں اور ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: