ولادت با سعادت علی اکبر علیه السلام یوم جوان مبارک ہو
۱۱ شعبان المعظم سنہ ۳۳ ہجری کو فرزند حسین (ع) شبیہ رسول (ص) حضرت علی اکبر سلام اللہ علیہ کا یوم ولادت ہے۔اس دن کو ایران میں یوم جوان کا نام دیا گیا ہے۔ سبھی جوانوں کو یہ دن مبارک ہو۔
شعبان کی گیارہ تاریخ کو حضرت امام حسینؑ کے چہیتے بیٹے حضرت علی اکبرؑ کا یوم ولادت ہے، ایران میں اس دن کو جوانوں سے منسوب کیا گیا ہے۔
حضرت علی اکبرؑ کی صورت و سیرت کے بارے میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ اینے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کے بچپن میں ہی پیغمبر اکرمﷺ کی رحلت ہوگئی۔ حضرت امام حسینؑ آنحضرت ﷺ کو بہت چاہتے تھے۔ آپﷺ کا چہرہ اور عشق امام حسین ؑ کے ذہن میں باقی تھا۔
اللہ تعالی نے حضرت علی اکبرؑ کی شکل میں آپ ؑ کو ایک بیٹا عطا کیا جو بڑا ہونے پر پیغمبر اکرمﷺ کا شبیہ تھا۔ ان کی گفتار اور اخلاق پیغمبر اکرم ﷺ سے بہت ملتا جلتا تھا۔
اسی لئے حضرت امام حسین ؑ نے فرمایا کہ جب ہمیں نانا رسول اللہﷺ کی یاد آتی تھی تو علی اکبرؑ کو دیکھتے تھے۔