ولادت با سعادت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تبریک پیش کرتے ہیں
حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت بڑا عظیم دن ہے۔ (جلیل القدر عالم دین اور عارف ربانی) الحاج میرزا جواد آقا تبریزی ملکی کے بقول تین شعبان کی عظمت کو حسین ابن علی کی عظمت کی ایک پرتو کی حیثیت سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس دن ایسی ہستی کی ولادت ہوئی ہے جس کی ذات سے، جس کی تحریک سے، جس کے قیام سے، جس کے ایثار سے اور جس کے اخلاص سے اسلام کی تقدیر وابستہ تھی۔ تاریخ انسانیت کی اس عظیم ہستی نے ایک ایسی تاریخ رقم کر دی جس کی کوئی مثال ہے نہ نظیر۔ آپ نے بشریت کے سامنے ایسا کارنامہ پیش کیا جو کبھی فراموش کیا ہی نہیں جا سکتا ہے، یہ اسوہ حسنہ کے طور پر ہمیشہ باقی رہنے والا کارنامہ ہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ایمدظلہ العالی
1392/03/22 ہجری شمسی بمطابق 12/6/2013