• Oct 3 2024 - 10:35
  • 145
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

مشہور ایرانی کھانے اور تیار کرنے کے طریقے

مختلف اور مشہور ایرانی پکوانوں کی فہرست اور تیار کرنے کے طریقے

ایرانی مہان نواز اور مہمانوں کو خصوصی توجہ دیتے ہیں یوں قدیم دور سے ایرانیوں کو مہمان نواز قوم کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔
ایرانی پارٹی کیلئے تیار کئے جانے والے کھانوں کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں اور اس چیز کا بہت ہی زیادہ خیال رکھتے ہیں کہ تیار ہونے والا کھانا لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش اور صحت کے لئے مفید بھی ہوں۔ ایران ایک رنگا رنگ دسترخوان کی طرح ہے جو ہر قسم کے لذیذ کھانوں سے مزین ہے، ایران کے ہر علاقے کا اپنا الگ رسم و رواج، آب و ہوا اور اپنا ہی طرز زندگی ہے ۔
اس تحریر میں ہم 400 سے زائد مختلف اور مشہور ایرانی پکوانوں میں سے، ہم  سب سے زیادہ مشہور پکوانوں کی فہرست اور تیار کرنے کے طریقے پیش کررہے ہیں جنہیں ایرانی اور غیر ملکی بڑھے شوق سے کھاتے ہیں اور پسند کرتے ہیں علاوہ ازیں ایران میں ہونے والی پارٹیوں میں بھی انہیں کھانوں سے اپنے مہمانوں کا تواضع کرتے ہیں۔
چکن سیخ کباب پلائو:
چکن سیخ کباب مزیدار اور مقبول ایرانی کبابوں میں سے ایک ہے۔ یہ مزیدار کباب مشہور ایرانی کباب ہی ہے، جس میں سرخ گوشت کے بجائے صرف چکن کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مزیدار کباب گھروں سے ریستورانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ چکن سیخ کباب ان لوگوں کے لیے موزوں ہے جو سرخ گوشت نہیں کھا سکتے ۔
چکن سیخ کباب پلائو کی تیاری کیسے کی جائے؟
چکن چسٹ بون لیس: 600 گرام
لہسن: چار عدد چھلے ہوئے
بڑی پیاز: 2 عدد
مکھن: 50 گرام
پسا ہوا دھنیا: آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا زعفران: ایک کھانے کا چمچ
نمک، مرچی اور ہلدی: ضرورت کے مطابق
کباب ساس
مکھن: 100 سے 150 گرام
دم کیا ہوا زعفران: ضرورت کے مطابق
تیاری کا طریقہ:
چکن کو گوشت پیسنے والی مشین سے پیس لیں اور پیاز کو باریک کاٹ کر رس نکال لیں۔ اگر آپ پیاز کا رس مکمل طور پر نہیں نکالیں گے تو اس سے کباب ڈھیلے اور کڑوے ہو جائیں گے۔
پھر چکن اور پیاز کو پوری طرح گوندھیں جب تک کہ وہ آپس میں مکس نہ ہوجائیں اور گوندھتے وقت مذکورہ مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔
5 منٹ تک گوندھنے کے بعد، آپ مذکورہ اجزا کی مقدار  لے سکتے ہیں اور اس کباب کو سیخ کر سکتے ہیں۔
 اس دوران آپ کباب ساس بنانے کی تیاری کرسکتے ہیں، ایک ڈش میں مکھن کو آنچ پر پگھلا کر اس میں زعفران ملا کر برش سے کبابوں پر لگائیں۔ جب آپ تمام کبابوں کو سیخ کر لیں تو آپ انہیں کوئلہ کی آگ یا گیس کی گرل پر پکا سکتے ہیں اور آخر میں ان کبابوں کو چمکدار اور موٹے بنانے کے لیے مکھن اور زعفران کا ساس استعمال کریں۔

سپیشل چکن کباب:
چکن کباب ایرانی کبابوں کی ایک لذیذ اور بہت مقبول قسم ہے، جو اس حقیقت کے علاوہ کہ اس کی ترکیب بہت آسان ہے۔ اور اس کباب کو پوری دنیا میں لوگ پسند کرتے ہیں۔
درکار چیزیں:
چکن : 750 گرام سے ایک کلو گرام تک
لیموں کا رس: 2 کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ: حسب ضرورت
پسا ہوا زعفران پا پیپریکا پاڈر: حسب ضرورت
مکھن: 50 گرام
روغن زیتون: دو کھانے کا چمچ
پیاز: دو عدد
تیاری کا آسان طریقہ:
چکن کباب تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک مناسب برتن کا انتخاب کریں اور پیاز کے چھلکے اتارنے کے بعد سلائسوں میں کاٹ لیں اگر اپ چاہیں تو مرغی کے گوشت کو لذیذ بنانے کے لئے صرف پیاز کا رس استعما ل کرسکتے ہیں ۔مرغی کے گوشت کو دھونے کے بعد برابر کاٹ کر پیاز والے برتن میں ڈال دیں۔
اس کے بعد پیاز اور مرغی کے گوشت والی ڈش میں زیتون کا تیل، زعفران، گاڑھا دہی، پسی ہوئی ادرک اور کچھ نمک اور کالی مرچ کے ساتھ لیموں کا رس ڈالیں اور اجزا کو اچھی طرح مکس کریں جب تک کہ وہ مرغی کے گوشت کے تمام حصوں تک نہ پہنچ جائیں۔ اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعدبرتن کو ڈھک کر 4 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
4 گھنٹے کے بعد، چکن کے گوشت والے برتن کو فریج سے نکال دیں۔ پھر چکن کو سیخ کر لیں۔
چکن کے گوشت کو سیخ کرنے کے بعد، آپ کو گرل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رکھیں کہ کوئلوں میں ایک ساتھ آگ پکڑنا ضروری ہے کیونکہ جو کوئلے آگ نہ پکرڑنے والے کوئلے جسم کو نقصان پہنچانے کے علاوہ باربی کیو کو دھواں دار بنا دیتے ہیں۔ گرل تیار ہونے کے بعد، سیخوں کو گرل پر ترتیب دیں اور اس وقت تک مسلسل گھمائیں جب تک کہ گوشت یکساں طور پر گرل نہ ہوجائے۔ دریں اثنا، مکھن کو پگھلائیں اور تھوڑی مقدار میں پکی ہوئی زعفران کے ساتھ مکس کریں اور آخری 2 منٹ میں کبابوں پر لگائیں

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: