قاہرہ، ورلڈ پیرا پاور لفٹنگ چمپئن شپ، ایران نے گولڈ میڈل جیت لیا
ایران کی نوجوان کھلاڑی عطیہ سادات حسینی نے ورلڈ پیرا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی

ایران کی 17 سالہ نوجوان پیرا پاور لفٹر عطیہ سادات حسینی نے خواتین کی 61 کلوگرام کیٹیگری میں 90 کلو وزن اٹھا کر ورلڈ پیرا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں ایران کے لیے پہلا عالمی طلائی تمغہ جیت لیا۔ قاہرہ، مصر میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں 20 سال یا اس سے کم عمر کے 120 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں 84 مرد اور 36 خواتین شامل تھیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ یہ چیمپئن شپ افریقہ میں منعقد کی گئی ہے۔ امریکہ کی برنلی ہٹسن نے چاندی جبکہ آئرلینڈ کی نیوم بکلے نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کے مقابلوں میں بھی ایرانی نوجوانوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ مانی سعیدی نے 88 کلوگرام کیٹیگری میں 172 کلو وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا، جبکہ رضا عنایتاللہی نے 97 کلوگرام کیٹیگری میں 195 کلو کے نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ فتح حاصل کی.
اپنا تبصرہ لکھیں.