شہداء مقاومت حسن نصراللہ، اسماعیل ھنیہ اور غزہ کے 41 ہزار شہداء کی یاد میں خانہ فرہنگ راولپنڈی میں مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد
شہید حسن نصراللہ،شہید اسماعیل ھنیہ اور غزہ کے اکتالیس شہداء کی یاد میں حسن قرآت کا ایک عظیم الشان محفل منعقد
شہداء مقاومت حسن نصراللہ،اسماعیل ھنیہ اور غزہ کے 41 ہزار شہداء کی یاد میں خانہ فرہنگ راولپنڈی میں مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی میں شہید حسن نصراللہ،شہید اسماعیل ھنیہ اور غزہ کے اکتالیس شہداء کی یاد میں حسن قرآت کا ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں راولپنڈی اوراسلام آباد سمیت ملک بھر کے دینی مدارس میں زیرتعلیم حفاظ اورقرّاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب کے پہلے مرحلے میں سولہ سال سے 30 سال تک کے قراء اور حفاظ نے حسن قرآت کا مظاہرہ کیا دوسرے مرحلے میں دس سے 16سال تک کے حفاظ اور قراء نے تلاوت کی.
ججز کے فرائض خانہ فرہنگ پشاور کے ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی اور جامعہ رضویہ ضیاء العلوم سیٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی کے شعبہ حفظ و تجوید کے سربراہ مولانا علامہ قاری منور خان ضیائی نے انجام دیئے.
مقابلہ حسن قرآت میں سلمان وحید نے سولہ سال سے اوپر کی عمر کی کیٹیگری میں پہلی، محمد داؤد نے دوسری اور محمد شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح دس سے سولہ سال کی عمر کی کیٹیگری میں محمد حماد نے پہلی حذیفہ نے دوسری اور احمد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح خواتین میں سے طاہرہ بتول نے پہلی اسماء نے دوسری اور حسینہ زاہد نے تسیری پوزیشن حاصل کی.
اپنا تبصرہ لکھیں.