• Jul 24 2023 - 16:10
  • 83
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے جواب میں اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا مذمتی بیان

بسمہ تعالیٰ

سویڈن میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بار بار بے حرمتی نے آزادی رائے اور انسانی حقوق کے دعویداروں کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور اعتراضات کے باوجود سٹاک ہوم میں حکومت کی منظوری اور پولیس کی پشت پناہی میں ایک بار پھر قرآن کی بے حرمتی طے شدہ اورمنظم اسلام ستیزی کو ظاہر کرتا ہے، بدقسمتی سے، سویڈن کے سرکاری ادارے اس کو جاری رکھنے میں کردار ادا کررہے ہیں۔

سویڈن کی حکومت، سیکورٹی اداروں اور پولیس کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ اس ملک میں منظم اسلامو فوبیا اور قرآن دشمنی کو نہ صرف مسلمانوں اور دنیا کی نظرمیں انسانی حقوق اور آزادی اظہارکے احترام کی خلاف ورزی تصورکیاجاتا ہے بلکہ یہ عالمی غصے اور سویڈن کے خلاف نفرت کا باعث بنے گا چنانچہ یہ عمل اب دیکھا اور تسلیم کیا جا سکتا ہے۔

  اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن سویڈن میں ایک گستاخ کی طرف سے اس ملک کے سرکاری اداروں کی حمایت میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی اوراسلامی تنظیموں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ سویڈن کی حکومت اور دیگر یورپی حکومتوں کو اس ڈھٹائی اور خطرناک روش کو روکنے کے لیے فوری اور واضح اقدام کرنے پر مجبور کریں۔

یہ واضح ہے کہ سویڈن حکومت کی موجودہ روش اوراس حکومت کے قرآن مخالف اورمنظم اسلامی ستیزی پر مبنی اقدامات کو برداشت کرنا بین الاقوامی اداروں کی طرف سے ایسے اقدامات کو روکنے میں ناکامی کے بعد اب مسلمانوں اوردنیا موجود ابراہیمی مذاہب کے حقیقی پیروکاروں کے لئے ممکن نہیں رہا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: