• Jul 24 2023 - 15:56
  • 178
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر رہبر انقلاب کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ایک تلخ، سازشی اور خطرناک واقعہ ہے۔قرآن مجید کی بے حرمتی میں ملوث مجرم کو سخت‌ ترین سزادیئے جانے پر علمائے اسلام متفق ہیں، سویڈن کی حکومت کو جان لینا ہوگا کہ اس نے مجرم کی پشت پناہی کرکے نہ صرف عالم اسلام کے خلاف جنگی محاذکھول لیا ہے بلکہ مسلم اقوام اور ان کی بیشتر حکومتوں کی نفرت اور دشمنی بھی مول لی ہے ۔
سویڈن کی حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس مجرمانہ فعل کو انجام دینے والے گستاخ کو اسلامی ملکوں کی عدالتوں کے حوالے کرے۔
پس پردہ سازش کرنے والوں کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن کریم کی حرمت اورشان و شوکت میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا اور اس کی ہدایت کے چراغ روشن‌ تر ہوتے جائیں گے۔
سازشی عناصر اور اس پر عمل کرنے والے اس سے کہیں زیادہ حقیر ہیں کہ وہ اس روز افزوں نور کو روک سکیں۔
واللہ غالب علی امرہ۔ (اور اللہ تو اپنے ہر کام پر غالب ہے۔)
سید علی خامنہ ای
۳۱تیرماہ ۱۴۰۲
22 جولائی 2023
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: