• May 26 2023 - 15:42
  • 122
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

راولپنڈی،پنجاب آرٹس کونسل میں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

راولپنڈی، پنجاب آرٹ کونسل میںڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی فرامرز رحمن زادنے اساتذہ، فنکاروں اور آرٹ کے طلبا کی خطاطی اور فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈی جی آقای فرامرز رحمان زاد نے پنجاب آرٹ کونسل راولپنڈی کے ڈائریکٹر وقار احمد، خطاطی کے استادجناب خواجہ محمد حسین اوردیگر منتظمین کا شکریہ اداکیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطاطی کا فن جو اسلامی ممالک کا مشترکہ ورثہ ہے، اسلامی معاشروں کے تعلقات کو جوڑنے اور گہرا کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے، فن خطاطی اوردیگر تمام اصلی فنون انسان کو خدا تک پہنچنے والے راستوں سے انحراف سے محفوظ رکھتے رہیںانہوں نے کہا کہ اللہ تعالی خوبصورتی کا خالق اور مظہر ہے۔

ڈی جی خانہ فرہنگ نے کہا: برصغیر پاک و ہند میں جہاں فارسی زبان مشترکہ ثقافتی خصوصیات میں سے ایک ہے وہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو فارسی بولنے پر قادر نہ ہونے کے باوجود فارسی اشعار کو سمجھتے اور پڑھتے ہیں۔ اوریہ خوشی کی بات ہے کہ یہ پڑھنا اور سمجھنا اسی حسن کا نتیجہ ہے جو خط نستعلیق کے زریعے حاصل ہوتا ہے ۔

اس موقع پر پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر وقار احمد نے کہا: راولپنڈی میں خانہ فرہنگ ایران اس خوبصورت اسلامی فن کو فروغ دینے کے لیے آرٹ کونسل کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتا آرہاہے جس پر ڈائریکٹر جنرل آقای فرامرز رحمان زاد کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہادونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے اوراسے فروغ دینے کے لیے اس طرح کی نمائشوں کا انعقاد ضروری ہے اورپنجاب آرٹ کونسل، خانہ فرہنگ ایران کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

اس نمائش میں شبیر ریاض، عظیم اقبال، خواجہ محمد حسین اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے آرٹ کے طلبا سمیت خطاطوں اور فنکاروں کے ایک گروپ کے شاندار فن پارے نمائش میں رکھے گئے تھے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: