• Mar 7 2025 - 10:17
  • 73
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

راولپنڈی وویمن یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان اور ایران کی کامیاب خواتین کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد

راولپنڈی وویمن یونیورسٹی میں "پاک ایران کامیاب خواتین" کے عنوان سے سیمینار
راولپنڈی وویمن یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر "پاکستان اور ایران کی کامیاب خواتین" کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کی اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مہدی طاہری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، راولپنڈی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی پہلی خاتون اول ناہید مرزا، جو سابق پاکستانی صدر سکندر مرزا کی اہلیہ تھیں، ایرانی تھیں۔ ان کے بعد نصرت بھٹو بھی پاکستان کی خاتون اول کے طور پر سامنے آئیں، اور وہ بھی ایرانی تھیں۔ یہ ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور خاندانی تعلقات کی واضح مثالیں ہیں۔
ڈاکٹر طاہری نے کہا کہ اسلام میں جنسیت کے بجائے تقویٰ، نیک عمل اور علم کی اہمیت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کے بعد ایران میں  خواتین نے مختلف شعبوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کیں،اگر ان کامیابیوں پر بات کرنے کے لیے پورا دن بھی صرف کیا جائے تو وہ ناکافی ہوگا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف خاتون وکیل اور پروفیسر خانم حمیرا نے کہا کہ اسلام میں خواتین کا مقام بالکل واضح اور مشخص ہے اور اس بارے میں کسی قسم کا شک نہیں ہے۔ انہوں نے حضرت خدیجہ (س) کو خواتین کے لیے بہترین نمونہ قرار دیا اور کہا کہ حضرت خدیجہ نے ہر مشکل گھڑی میں رسول اکرم(ص) کا ساتھ دیا۔ انہوں نے نہ صرف اپنی زندگی بلکہ اپنی جمع پونجی کو بھی اسلام کے لیے وقف کیا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: