• May 29 2023 - 12:39
  • 87
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خطاطی کے تربیتی کورس کا آغاز

خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کے تعاون سے خطاطی کے تربیتی کورس کا آغاز

  ڈی جی خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی آقای فرامرز رحمان زاد نے کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مہمانوں کی موجودگی میں خطاطی کے نئے تربیتی کورس کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آقای فرامرز رحمن زاد نے کہا: خطاطی کا فن، جو کہ اسلامی ممالک کا مشترکہ ورثہ ہے، اسلامی معاشروں کے رشتے کو جوڑنے اور گہرا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن خطاطی یونیسکو میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور یہ فن اور تمام اصل فنون خدا تک پہنچنے کے راستوں سے انحراف سے محفوظ رہنے کے ذرائع ہیں کیونکہ اللہ تعالی خوبصورتی کا خالق اور مظہر ہے۔

ڈی جی خانہ فرہنگ نے کہا: برصغیر پاک و ہند میں جہاں فارسی زبان مشترکہ ثقافتی خصوصیات میں سے ایک ہے وہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو فارسی بولنے پر قادر نہ ہونے کے باوجود فارسی اشعار کو سمجھتے اور پڑھتے ہیں۔ اوریہ خوشی کی بات ہے کہ یہ پڑھنا اور سمجھنا اسی حسن کا نتیجہ ہے جو خط نستعلیق کے زریعے حاصل ہوتا ہے ۔

پروگرام کے تسلسل میں خطاطی کے استاد خواجہ محمد حسین نے اس تربیتی کورس کے انعقاد پر خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: خانہ فرہنگ ایران عرصہ دراز سے ان کورسز کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے۔ میں ۲۶ سال سے فرخانہ فرہنگ، راولپنڈی میں خطاطی کی تعلیم دے رہا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: