خانۂ فرہنگ ایران راولپنڈی کے تعاون سے نیو صدیق پبلک سکول میں نقاشی مقابلے کا انعقاد
خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی کے تعاون سے نیو صدیق سکول میں فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک شاندار نقاشی مقابلہ اور نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں دو سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران بچوں نے پینٹنگ کے ذریعے غزہ کے بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
خانۂ فرہنگ ایران راولپنڈی کے سربراہ ڈاکٹر مهدی طاہری نے ایم ڈی نیو صدیق پبلک سکول حسن ظہور عباسی اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اقوام کی خاموشی کی وجہ سے اسرائیل دیدہ دلیری سے غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر 23 طلباء و طالبات کو انعامات اور سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔ ایم ڈی نیو صدیق پبلک سکول ڈاکٹر حسن ظہور عباسی نے اس اہم ایونٹ کے انعقاد پر ڈائریکٹر خانۂ فرہنگ ڈاکٹر مهدی طاہری کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل قریب میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.