خانۂ فرہنگ ایران راولپنڈی میں شجرکاری
خانۂ فرہنگ ایران راولپنڈی میں ایران کے شجرکاری کے قومی دن کے موقع پر ایک شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر مہدی طاہری، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران نے پودا لگا کر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ماحولیاتی آلودگی دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے، جو نہ صرف انسانی صحت بلکہ قدرتی وسائل اور عالمی توازن کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آلودگی کی مختلف اقسام جیسے فضائی آلودگی، آبی آلودگی، زمین کی آلودگی اور شور کی آلودگی ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہیں، اور ان کا تدارک ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے.
ڈاکٹر طاہری نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، جن میں پائیدار توانائی کے ذرائع کا فروغ، درختوں کی شجرکاری اور ماحولیاتی قوانین کی سختی سے پابندی شامل ہیں۔ یہ تمام اقدامات نہ صرف ہمیں صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر اور سبز زمین چھوڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
اس کے بعد خانہ فرہنگ اور مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان کے سٹاف نے ایک ایک پودا لگا کر اس اہم مہم میں اپنا حصہ ڈالا.
اپنا تبصرہ لکھیں.