• Oct 27 2025 - 16:27
  • 13
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

خانۂ فرہنگ ایران راولپنڈی میں ایرانی جامعات میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے آگاہی نشست کا انعقاد

اس نشست میں طلبہ کو داخلے کے طریقۂ کار، ضروری دستاویزات، اسکالرشپ کے مواقع اور دیگر اہم امور کے بارے میں جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ایران کی مختلف اعلیٰ تعلیمی جامعات میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے ایک معلوماتی و آگاہی نشست منعقد کی گئی۔اس نشست میں طلبہ کو داخلے کے طریقۂ کار، ضروری دستاویزات، اسکالرشپ کے مواقع اور دیگر اہم امور کے بارے میں جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔ سید نصرت شیرازی نے ایرانی جامعات کے تعلیمی معیار، داخلہ نظام اور بین الاقوامی طلبہ کے لیے فراہم کردہ سہولتوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جامعات خطے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے معتبر مراکز کے طور پر تسلیم کی جاتی ہیں، جہاں پاکستانی طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی مواقع دستیاب ہیں۔اس موقع پر طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے آن لائن اور فزیکل دونوں صورتوں میں شرکت کی اور پروگرام سے بھرپور استفادہ کیا۔ شرکاء نے خانۂ فرہنگ ایران کے اس مفید اور معلوماتی اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: