خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہدی طاہری کا COTHM کا دورہ، پاکستانی کھانوں کے دن کی تقریب میں شرکت
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہدی طاہری نے کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (COTHM) کی خصوصی دعوت پر کالج کا دورہ کیا اور« پاکستانی کھانوں کے دن» کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر طاہری نے ایرانی اور پاکستانی کھانوں کے درمیان نمایاں مشابہتوں کا ذکر کیا اوردونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے شیف کے تبادلے کے پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایران میں پاکستانی کھانوں اور پاکستان میں ایرانی کھانوں کی تشہیر کی اہمیت پر بھی بات کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کھانے کے شعبے میں مضبوط ثقافتی روابط قائم کیے جا سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہری نے کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی جانب سے روایتی کھانے کی تیاری کو قریب سے دیکھا اور سراہا.
اپنا تبصرہ لکھیں.