• Dec 4 2023 - 14:36
  • 148
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں فارسی کلاس اور خطاطی کے پہلے سمسٹرکے اختتام پر پُررونق تقریب

خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں فارسی اورخطاطی کے پہلے سمسٹر کے اختتام پر ایک پررونق تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں طلبا ء و طالبات اورفارسی زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

فرامرز رحمان زاد ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی و نمائندہ سعدی فائونڈیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان معرفت کی جانب کھلنے والی کھڑکی ہے، فارسی زبان اورخطاطی کافن ایران اورپاکستان کا مشترکہ اثاثہ اورمیراث ہیں۔ فرامرزرحمان زاد نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ جب تک علامہ اقبال کے افکار زندہ ہیں فارسی پاکستان میں زندہ ہے اورعلامہ اقبال کے افکار اوراشعار کو سمجھنے کے لئے فارسی سیکھنے کی ضرورت پیش آتی رہے گی انہوں نے کہافارسی زبان مختلف حوالوں کے مطابق سینکڑوں سال سے برصغیر میں سرکاری اور درباری زبان رہی ہے اور اس میدان میں بہت سے آثار اورقلمی نسخوں کی شناخت ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر فارسی زبان سیکھنے اور خطاطی کے فن میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔

فارسی زبان کے استاد ڈاکٹر سید اسد علی کاظمی نے اپنی تقریر میں کہامختلف زبانوں کے درمیان فرق آیات الٰہی میں سے ایک ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کی فارسی نظم بھی پڑھی، جو انقلاب اسلامی سے برسوں پہلے لکھی گئی تھی۔خطاطی کے استاد خواجہ محمد حسین نے کہا: خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی واحد ادارہ ہے جس نے خطاطی کو اس خطے میں زندہ رکھاہے اور خطاطی کے کورسز جاری رکھے ہوئے ہے۔

تقریب کے اختتام پر سعدی فانڈیشن کے نمائندے اور خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنر فرامرزرحمان زاد نے فارسی زبان اور خطاطی کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو اسناد سے نوازا۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: