• Aug 7 2025 - 14:02
  • 97
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

تہران،صہیونی حملے میں شہید 47 معصوم بچوں کی یاد میں عوامی اجتماع

صہیونی حملے میں شہید ہونے والے 47 بچوں کی یاد میں ہونے والی تقریب میں صدر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی۔

تہران کی فضاؤں میں ایک غیر معمولی سناٹا اور رنج و الم کی کیفیت طاری رہی، جب آمینہ نرسری میں صہیونی حملے میں شہید ہونے والے 47 معصوم بچوں کی یاد میں ایک پُرسوز تقریب منعقد ہوئی۔ اس غم انگیز موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کر کے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ان معصوم جانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے مظلومیت کی داستان کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔ یہ تقریب ضمیر کی پکار تھی، جس میں مختلف سماجی، ثقافتی اور حکومتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اجتماع کے شرکاء نے نہ صرف ان شہید بچوں کی معصوم قربانیوں کو یاد کیا بلکہ صہیونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی، جنہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔تقریب کے دوران صدر مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں کہا:یہ صرف 47 بچے نہیں، بلکہ انسانیت کے 47 چراغ بجھا دیے گئے ہیں۔ لیکن ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان معصوم شعلوں کی روشنی کبھی مدھم نہ ہونے دیں گے۔ یہ اجتماع اس بات کی علامت تھا کہ ایرانی قوم مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، اور ظلم و بربریت کے خلاف ان کی آواز کبھی خاموش نہیں ہوگی۔ آمینہ نرسری کی فضا ان 47 معصوم روحوں کی خوشبو سے مہک رہی تھی، اور ہر فرد کے دل میں یہ عہد تازہ ہو رہا تھا کہ شہداء کے خون کا حق کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: