• Jul 6 2023 - 14:20
  • 212
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

تہران میں عید غدیر کی مناسبت سے10 کلومیٹر طویل جشن

تہران میں عید غدیر کی مناسبت سے۱۰ کلومیٹر طویل جشن کا اہتمام کرنے  والے عوامی مرکز کے ترجمان ساسان زارع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: ۱۶تیر بروزجمعہ (۷جولائی) سہ پہر ۶ بجے سے رات ۱۰ بجے تک امام حسین سکوائر سے آزادی سکوائر تک ایک ہزار تین سوافراد جلوس غدیر کے عظیم الشان جشن کی میزبانی کریں گے۔ یقینا یہ تقریب جشن ہے، جلوس نہیں، لوگ جہاں جشن والے روٹ پر جلوس میں شریک ہوجائیں گے ایسا ہے کہ وہ جشن کی تقریب میں شامل ہورہے ہیں اورجلوس کے شرکاء کو اس روٹ پر تمام خدمات کی فراہمی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریب کا ایک اوراہم حصہ، مختلف ثقافتی پروگرامز، بچوں کا جلوس اورپینٹنگ کا انعقاد  بھی ہے اورجلوس میں ۲۰۰شربت کے سبیل بھی شامل ہیں۔

فلسطین سکوائر، انقلاب سکوائر، فردوسی سکوائراوربہبودی سکوائر پر متعدد مخصوص پرفامنس کے مناظر بھی دیکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس دس کلومیٹر کے طویل فاصلے کے درمیان تفریح کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اورجلوس کے روٹ والی روڈ کے درمیانی حصہ اوربی آر ٹی ٹریک پر جلوس کے شرکاء کوجانے کی اجازت دی جائے گی اوراس روٹ پر بچوں کیلئے کھلونے رکھے جائیں گے تاکہ ایک منفرد اوردلچسپ تاریخ رقم ہو۔

زراع نے مزید کہا کہ ہم « علی کے عشق» میں یہ مہم پچھلے سال کی طرح چلائیں گے اس سال کی سرگرمیوں  میں سے ایک بچوں کو کھلونوں کا تحفہ ہے، ایرانی بچے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی محبت میںمحروم علاقوں کے بچوں کے لئے کھلونا تیار کررہے ہیں اوریہ تیار کھلونے امام حسین علیہ السلام سکوائر میں جمع کئے جاتے ہیںانہوں نے کہا کہ اس جلوس کی عظمت کا اندازہ آپ اس بات لے لگاسکتے ہیں کہ اس تقریب میں  ۵۰ہزارسے زائد افراد رضاکارنہ طوپر پر خدمات سرانجام دینگے۔

زراع نے مزید کہا کہ امام حسین، فردوسی، انقلاب اوربہبودی سکوائرز میں چار ایسی جگہ بنائے جائیں گے جہاں سے شرکاء کو عید غدیر کے حوالے سے معلومات فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ باجماعت نماز کا بھی اہتمام ہے جس کے لیے تمام‌ تر انتظامات مکمل ہیں، بچوں کے لئے نظموں، کہانیوں اورپینٹنگز پر مشتمل غدیر کی کتاب کی اشاعت بھی ایجنڈے میں شامل ہے اب تک دس لاکھ کاپیاں چھپ چکی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کی تعداد تقریبا تیس لاکھ افراد بتایا اورکہا اس سال ہم کم از کم چالیس لاکھ افراد کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جشن اسی طرز پربیک وقت ۱۷صوبوں میں منایاجائے گا ۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: