تعزیتی پیغام
ایران کے معروف سنی عالم، مولوی عبدالواحد ریگی کے اغوا اور شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی ایران کا تعزیتی پیغام
انقلاب اسلامی کے رہبر اعلیٰ نے مولوی عبدالواحد ریگی کے اغوا اور شہادت کے المناک واقعے کے بعد اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ « جن شیطان صفت افراد نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ ایسے روسیاہ زرخرید لوگ ہیں جو بلوچ ہم وطنوں کی سعادت اور ایرانی قوموں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں» ۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ اینے اس تلخ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مجرموں کو جلد از جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمان الرحیم
"جناب مولوی عبدالواحد ریگی رحمۃ اللہ علیہ کے اغوا اور اس خیرخواہ اور بہادر عالم دین کو شہید کر دئے جانے کے تلخ واقعے پر مجھے گہرا دکھ پہنچا۔ جن شیطان صفت افراد نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ ایسے روسیاہ زرخرید عناصر ہیں جو بلوچ ہم وطنوں کی سعادت اور ایرانی قوموں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ ذمہ دار اداروں کا فرض ہے کہ وہ مجرموں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں اور یہ کام جلد از جلد اور پوری سنجیدگی سے ہونا چاہیے۔
میں شہید کے اہل خانہ اور بلوچستان کے تمام لوگوں خاص طور پر خاش اور ایرانشہر کے عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور سبھی کے لیے رحمت الہی کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
14 دسمبر 2022
اپنا تبصرہ لکھیں.