بچوں کے قومی دن کے حوالے سے ڈاکٹر علامتی کا پیغام
ایک دن ہمارے کیلنڈر میں زیور کی طرح چمکتا ہے۔ تمام بچوں کے نام اور بچوں کے لیے ایک دن۔
میں آپ کو دوستی کے کبوتروں کے پروں پر اپنا پیغام بھیج رہا ہوں۔ایک دن آئے گا جب دنیا کا کوئی بچہ غمگین، بیمار یا بھوکا نہیں رہے گا۔
وہ دن جب زمین بچوں کی سادہ اور دوستانہ دنیا کی طرح، آپ کے خوابوں کی طرح رنگین، اور آپ کی ہنسی کی طرح خوبصورت ہوگی۔
اس دن تمام بچے ہاتھ جوڑ کر اپنی پتنگیں آسمان پر بھیجیں گے اور ہمارے آسمان پر امن اور دوستی کی قوس قزح رنگین کریں گے۔اس دن دنیا تتلیوں سے بھری ہوگی۔
آپ کے ڈرائنگ کی کتابوں سے سورج طلوع ہو گا اور زمین سکون اور امید کا گہوارہ ہو گی۔
اس دن جب ایک ساتھ، ہم بچپن کے یادگار اورمیٹھے لمحات کو جوانی کی شاندار دنیا سے جوڑ دیتے ہیں۔
حامد علامتی
جنرل منیجر، مرکز فکری ترقی برائے اطفال و نوجوانان (کنون)
اپنا تبصرہ لکھیں.