• Oct 27 2025 - 16:24
  • 10
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایکو سائنس فاؤنڈیشن کے صدر کا راولپنڈی میں ایران کلچرل سینٹر کا دورہ

خانہ فرھنگ کے سربراہ ڈاکٹر مهدی طاہری سے ملاقات کی اور ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں نزدیک سے آگاہی حاصل کی

ایکو سائنسی فاؤنڈیشن (ECO Science Foundation) کے صدر پروفیسر سید کمیل طِیّبی نے راولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانۂ فرہنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےخانہ فرھنگ کے سربراہ ڈاکٹر مهدی طاہری سے ملاقات کی اور ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں نزدیک سے آگاہی حاصل کی۔ اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے مختلف علمی و ثقافتی میدانوں میں مشترکہ تعاون پر زور دیا۔ دورے کے دوران پروفیسر طِیّبی نے ایرانی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے ساتھ منعقدہ نشست میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ان کے شوق کو سراہا اور اپنی تدریسی و تحقیقی تجربات حاضرین کے ساتھ شیئر کیے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایکو سائنسی فاؤنڈیشن ایران، پاکستان، ترکی اور دیگر سات ایشیائی ممالک کے باہمی تعاون سے قائم ایک ادارہ ہے، جو خطے میں علمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے پاکستانی طلبہ کے ذوقِ تعلیم کو سراہتے ہوئے مشورہ دیا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد وہ نہ صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں بلکہ ایران کی ثقافت و تہذیب سے بھی واقفیت حاصل کریں۔ اس موقع خانہ فرھنگ کے سربراہ ڈاکٹر مهدی طاہری نے مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس نوعیت کے علمی و ثقافتی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خانۂ فرہنگ ایران ہمیشہ ایران و پاکستان، کے درمیان علمی و ثقافتی پروگراموں کے تبادلے کے فروغ کے لیے سرگرم اور آمادہ ہے۔ پروفیسر طِیّبی نے بھی ڈاکٹر طاہری کی جانب سے اس نشست کے انعقاد کو سراہا اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان علمی و ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک مثبت کاوش قرار دیا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: