• Nov 18 2022 - 14:33
  • 139
  • مطالعہ کی مدت : 11 minute(s)

ایرانشانی (IRANOLOGY)

 

اس ہفتے ایرانشانی (IRANOLOGY) میں پیش خدمت ہے ایران کے سب سے خوبصورت‌ ترین صوبہ گیلان میں واقع، ا یران کا شمالی یورپ بندرگاہ انزلی!

بندرگاہ انزلی ایران کی خوبصورت‌ ترین بندرگاہوں میں سے ایک ہے جو ایران کے شمالی حصے میں اور رشت شہر کے قریب واقع ہے۔ یہ بندرگاہ جو قدیم زمانے سے ایران کی اہم‌ ترین بندرگاہوں شامل رہی ہے اور یقینا پرکشش مقامات سے معمورہے۔ یہ بندرگاہ اتنی وسیع و عریض ہے کہ آپ اپنے مختصر سفر میں اسے پوری طرح نہیں دیکھ سکتے۔

یہاں واقع تفریحی، قدرتی، تاریخی پرکشش مقامات اور خوبصورت شاپنگ مالزایسے ہیں جہاں جاکرآپ خالی ہاتھ واپس کبھی نہیں لوٹیں گے۔ تو آئیے ایران کے شمالی پورپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بندر انزلی کے کونے کونے کے بارے میں جانتے ہیں۔

٭بندرگاہ انزلی کہاں واقع ہے؟ ٭

انزالی بندرگاہ گیلان صوبے میں اور رشت شہر کے قریب واقع ہے۔یہ بندرگاہ جو بحیرہ کیسپین کے ساتھ پھیلاہوا ہے۔ جنوب میں یہ صعومہ سرا اور رشت تک پہنچتا ہے اورمغرب میں یہ رضوان شہر کا پڑوسی ہے۔بندرانزالی کا برساتی شہر اور میدانی علاقہ اپنی آبی تالابوں اورہمیشہ کی ہریالی کے باعث شمالی ایران کے یورپ کے طورپربھی جانا جاتا ہے۔ آپ کسی بھی موسم میں اس صوبے میں جہاں بھی جائیں، آپ کو اس کی ہریالی اور خوبصورتی محسوس ہوگی۔

٭بندرگاہ انزلی کے قدرتی مناظر٭

بندرگاہ انزلی کی سبزہ اور خوبصورت فطرت، سمندر اور یقینا جھیل کی موجودگی نے اس شہر کو دنیا کے بہت سے پرکشش مقامات سے ایک بنا دیا ہے۔ ایک ایسا بندرگاہ ہے جہاں آپ قدم قدم پر قدرت کے عجائبات میں سے ایک کو دیکھ سکتے ہیں۔ تو آئیے مختلف پرکشش، تاریخی، سیاحتی و ثقافتی مقامات رسائی کے بارے میں معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

٭انزالی جھیل٭

اگر آپ انزالی جائیں او رانزلی جھیل نہ دیکھیں تو یقینا آپ نے اس بندرگاہ کی خوبصورتی اور رونق میں سے کچھ نہیں دیکھا۔ انزلی جھیل جو کہ ماحولیات کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے، پرندوں، آبی جانوروں جیسے مچھلیوں اور آبی پودوں کا مسکن ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں آپ ماہی گیری کرسکیں گے اور خوبصورت پرندوں کودیکھ سکیں گے۔

اس جھیل میں کئی جزیرے اور جزیرہ نما علاقے بھی موجود ہیں جنہیں آپ کشتی کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ موسم بہار اور موسم گرما میں، انزلی جھیل آبی کنول پھولوں کا مہمان بن جاتی ہے، جو اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں اگر آپ شمال کے سفر میں مزید خوبصورت اورتجسس سے معمور مقامات کی تلاش میں ہیں، تو آپ کو شمال کی بہترین اوردیومالائی طرز کی پرکشش جگہوں کا پتہ بھی یہیں سے مل سکتا ہے۔

٭انزالی بریک واٹر٭

بندرگاہوں میں بریک واٹر کا بنیادی استعمال ان کشتیوں اور بحری جہازوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنا ہوتاہے جو کشتیوں کو ڈوبنے اورسرکنے سے روکتا ہے۔بندرگاہ انزلی پربھی ایک بریک واٹر موجود ہے، جو پہلے کی طرح استعمال نہیں ہوتا، اس اس کو تفریحی مقصد کے لئے استعمال میں لایا جارہاہے۔ جہاں آپ بیٹھ کر نیلا سمندر دیکھ سکتے ہیں اور اچھی تصویر کھینچ سکتے ہیں۔

٭غازیان پل٭

غازیان پل ایران کے اہم‌ ترین تاریخی پلوں میں سے ایک ہے جو اپنے وقت کے جدید‌ ترین پلوں میںشمار ہوتاتھا۔ یہ پل ۲۱۰ میٹر لمبا، ۱۰ میٹر چوڑا اور ۶.۸۵ میٹراونچاہے۔

٭اشپلا گائوں٭

اشپلا گائوں انزالی جھیل کے قریب واقع ہے۔ ایک ایسا خوشگوار گائوں ہے جس میں ایک تالاب اور ایک بڑی جگہ ہے جو مچھلیوں کی افزائش کیلئے استعمال ہوتاتھا۔ یہ گائوں مقامی لوگوں کے لیے ویک اینڈ پکنک کے ساتھ ساتھ ماہی گیری موزوں جگہ ہے۔

٭سرخانکل، جنگلی حیات کی پناہ گاہ٭

سرخانکل جنگلی حیات کی پناہ گاہ، انزلی جھیل کا ایک حصہ ہے، جسے آپ جھیل کے دورہ کے دوران آسانی سے دیکھیں سکتے ہیں یہ علاقہ تقریبا جھیل کے وسط میں واقع ہے اور موسم بہار اور گرمیوں میں آپ کوآبی کنول کے نظارے کے لیے اس راستے سے گزرنا پڑتا ہے۔ سرخانکل جنگی حیات کی پناہ گاہ، جو انزلی کے دلچسپ مقامات میں سے ایک ہے، مختلف پرندوں اور مچھلیوں کاپرامن مسکن ہے۔

٭ انزلی فاریسٹ پارک٭

فارسٹ پارک، انزالی کے ان مقامات میں سے ایک ہے جسے آپ اپنے سفری منصوبے میں شامل کرسکتے ہیں اور مختلف تفریحی سہولیات جیسے پیدل چلنا، بائیک چلانا، جیٹ سکینگ وغیرہ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ پارک کے داخلی راستے پر، دستکاری کے بوتھ لگے ہیں جو تحائف خریدنے کے لیے موزوں ہیں۔

بندر انزالی کا ساحل سمندر دریائے خزر (کیسپین) کےسبسےخوبصورتاورطویلترینساحلوںمیںسےایکہے۔یہایکایسیخوبصورتجگہہےجہاںآپسمندرکودیکھنےکےعلاوہہرطرحکےواٹراسپورٹسکاتجربہبھیکرسکتےہیں۔مختلفبحریجہازوںکینقلوحرکتاورلنگراندازہونےکانظارہبھیکرسکتےہیں۔

٭انزلی کے تفریحی اور سیاحتی مقامات٭

بندرانزالیمیںسیاحتچندقدرتیپرکششمقاماتپرختمنہیںہوتیہے۔درحقیقتاگرآپاسخوبصورتشہرکومکملدیکھناچاہتےہیںتوآپکوکئیدندرکارہوںگے۔

٭انزلی ایکویریم٭

انزالی ایکویریم یہاںکا سب سے پرکشش مقامات میں سے ایک شمارہوتا ہے۔ ۴۰ میٹر زیر آب سرنگ کے اس شاندار پرکشش مقام میں ۴۰ مختلف ایکویریم ہیں جو کہ ایران کا سب سے بڑا اور مکمل مصنوعی ایکویریم ہے۔ دو منزلہ اس کمپلیکس میں ۲۰۰ سے زائد مختلف اقسام کے آبی جانور، ۵۰۰۰ ہزار سے زائد رینگنے والے آبی جانوراور پرندے موجود ہیں۔

٭انزلی ہارر ہٹ٭

انزلی کے دیہاتوں میں سے ایک دیہات جس کا نام  ہفت دغنان ہے میں ایک پرانی حویلی واقع ہے جو اس علاقے کے عزت الملوک ساسانی نامی ایک امیر کی تھی۔

انزلی کی خوفناک جھونپڑی کے بارے میں بہت سے افسانے جڑے ہوئے ہیں، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ خوفناک جھونپڑی وہی ہے جو ہفت دغنان میں واقع ہے، جو بحالی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے۔

٭حافظیہ، بندر انزلی٭

بندرگاہ انزلی کے دورے کے دوران دیدنی مقامات میں سے ایک انزلی حافظیہ ہے، جس کے بارے میں پہلی نظر میںآپ کو ایسا لگے گا کہ شیراز کے حافظیہ کو ثقافتی اورتاریخی شکل میں یہاں تعمیر کروایا ہے ۔

٭بندر انزالی کا ساحلی گائوں٭

بندر انزالی کے ساحلی گائوں کے نام سے جو کمپلیکس مشہورہے وہ ایران کا سب سے بڑا باغ ہے۔ ایک قصبہ جو 1348ھ ش میں بنایا گیا تھا اور ہریالی سے اس حد تک مالا مال ہے کہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ گزرنے جانے کے بائوجود بھی یہ ملک کے شمال میں سب سے خوبصورت اورسرسبز قصبہ ہے۔

بندر انزالی کے ساحلی گائوں میں مختلف ولاز کے ساتھ ساتھ مختلف سہولیات اور خدمات میسر ہیں جیسے ریستوراں، دکانیں، پارکس، مساجد، مردوں اور خواتین کے لئے تیراکی کیلئے جداگانہ ساحل، کھیلوں کے میدان، بیچ ولاز، پویلین وغیرہ۔

٭ ساحلی بلیوارڈ٭

بندر انزالی کے کاسٹل بلیوارڈ کو یورپی طرز پر پر بنایا گیا تھا۔ اس بلیوارڈ سے ایک طرف بحیرہ کیسپیئن اور دوسری طرف انزالی جھیل کا نظارہ کیا جاسکتاہے اوریہ انزالی کے سب سے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے جہاں آپ کو اس شہر کے سفر کے دوران ضرور جانا چاہیے۔

ساحلی بلیوارڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے شیر کے مجسمے، سیڑھیاں، تالاب، دیودار اور لیموں کے درختوںکے درمیان موجود لمبے فوارے، آرائشی جھاڑیاں، پھولوں اور سرسبز پودے لگائے ہیں ۔

٭مرزا کوچک خان تفریحی کشتی٭

انزالی میں خاص اور منفرد پرکشش مقامات میں سے ایک مرزا کوچک خان کروز شپ کا تجربہ ہے۔ مرزا کوچک خان کروز شپ ۱۹۷۱ میں ۵ منزلوں پر مکمل سہولیات کے ساتھ اور ۵ اسٹار ہوٹل کے برابر بنایا گیا تھا۔

250 سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھنے والا یہ سمندری جہاز صوبہ گیلان اور دیگر صوبوں میں سفر کر سکتا ہے۔ اس جہاز پر سوارہونا بلاشبہ بحیرہ کیسپین میں آپ کے لیے سب سے پرکشش تجربات میں سے ایک ہوسکتاہے۔

٭انزلی ملٹری میوزیم پیلس٭

  انزلی ملٹری میوزیم اگرچہ ایک خشک اور بے روح عمارت کی طرح نظر آتا ہے، لیکن یہ دراصل ایک  خوبصورت فن تعمیر کے ساتھ ایک حویلی ہے جہاں سے ایک طرف نیلے سمندر اور دوسری طرف انزالی کے باغ کی ہریالی کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ یہ عمارت میاں پشتہ محل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ۱۳۰۸ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

٭ انزالی میں واقع پولش قبرستان٭

عالمی جنگ کے دوران بہت سے لہستانی لوگ اس جنگ کی آگ سے بچنے کے لیے ملک کی شمالی سرحدوں سے ایران کی طرف ہجرت کر گئے۔ یہ لوگ جو زیادہ‌ تر رشت اور انزلی میں آباد تھے، ان کی وفات کے بعد یہیں دفن ہوئے۔ پولش قبرستان، جہاں ۶۳۹ تارکین وطن دفن ہیں، ایران میں پولشیوں کا دوسرا بڑا قبرستان ہے۔

٭انزالی کلاک ٹاور یا انزلی مینار٭

انزالی بندرگاہ کی اہم یادگاروں میں سے ایک یہاں کا کلاک ٹاور ہے۔ جسے ابتدائی طورپر ۱۱۹۴ میں نصیر الدین شاہ نے سیپہ بازار کے پیچھے بنوایا تھا اور اس کی گھڑی اب بھی کام کر رہی ہے۔ ۲۸ میٹر اونچائی والا یہ ٹاور دراصل ایک لائٹ ہائوس تھا اور اسے انزالی کی طرف آنے والے بحری جہازوں کی رہنمائی کے مقصد سے بنایا گیا تھا جس پرگھڑی کی تنصیب کے ساتھ ہی اس کے استعمال کا مقصد ہی  کچھ عرصے بعد تبدیل ہوگیااوریہ اس وقت انزالی کی یادگار کے طورپر معروف ہے۔

٭بی بی‌ حوریہ کی قبر٭

انزالی کے مقدس مقامات اور ضرور دیکھے جانے والے مقامات میں سے ایک بی‌ بی‌ حوریہ سلام اللہ علیہا کی قبر ہے جو امام رضا علیہ السلام کی بہنوں میں سے ایک اور امام موسی کاظم کی بیٹی ہیں۔ یہ مقبرہ رشت سے انزالی کی طرف جاتے ہوئے شالورگائوں اور غازیان کے قریب واقع ہے۔

٭انزالی پل٭

انزالی بندرگاہ کے پرانے پلوں میں سے ایک جو غازیان سے ملاتا ہے وہ انزالی پل ہے۔ اس کی تعمیر ۱۳۱۴ ش ھ میں شروع ہوئی اور اسے ۱۳۱۸ ش ھ میں استعمال میں لایا گیا۔ جب آپ اس پل پر چلتے ہیں تو آپ کو اپنے سامنے جھیل نظر آتی ہے۔ یہ رات کے وقت بھی خوبصورت روشنی کے ساتھ بہت شاندار نظارہ پیش کرتا ہے ۔

٭بندر انزالی کے بازار اور خریداری مراکز٭

بندر انزالی ملک کے آزاد علاقوں میں سے ایک ہے، اگر آپ وہاں جاتے ہیں اوروہاں کے بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں وقت نہیں گزارتے تو یقینا آپ نے اپنے سفر کی خوشی پوری نہیں کی ہے۔ اس علاقے میں شاپنگ مالز اور پرانے بازاروں میں مختلف قیمتی اورمتنوع اشیاء موجود ہیں جن کو خرید کرآپ اپنے عزیزوں کو تحفہ پیش کرسکتے ہیں ۔

٭خاطرہ شاپنگ سنٹر٭

یہ شاپنگ سینٹر، جو انزالی کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے، کپڑوں اور جوتوں کا ایک شاپنگ سینٹر ہے جہاں آپ کو مختلف برانڈز مل سکتے ہیں۔

٭کیسپین بازار٭

کیسپین بازارساحل سمندر کے قریب واقع انزالی کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے جہاں سے آپ کپڑے، کھانے پینے اورگھریلیوسجاوٹ کی چیزیںوغیرہ مناسب قیمت پر خرید سکتے ہیں، کیونکہ ان اشیا کی کسٹم فیس بہت کم ہوتی ہے، اس شاپنگ سینٹر میں مختلف سہولیات ہیں جیسے کافی شاپ، ریستوراں، بیت الخلااورکار پارکنگ بھی موجود ہیں۔

٭نارتھ اسٹار کمرشل کمپلیکس٭

انزالی کے سب سے بڑے انتظامی اور تجارتی مراکز میں سے ایک نارتھ سٹار کمپلیکس ہے جو اس بندرگاہ کا پہلا کمپلیکس سمجھا جاتا ہے۔ یہ کمپلیکس ۶ منزلوں میں بنایا گیا ہے جس کے گرانڈ فلور اور فرسٹ فلور پر ۴۸۰ سے زائد کمرشل یونٹس ہیں۔ دوسری منزل میںدفاتر اور ایک میٹنگ ہال، تیسری اور چوتھی منزل پر آفس اور رہائشی کمرے بنے ہوئے ہیں، اور آخری منزل پرایک ریسٹوران ہے۔

٭بندر انزالی کی مچھلی منڈی٭

ایران کا شمال یقینا اپنی مچھلی کے باعث بہت زیادہ مشہور ہے اور بہت سے لوگ اسے ایک یادگار بنانے کے لئے منتخب کرتے ہیں۔ انزالی بندرگاہ جس میں ملک کی سب سے بڑی اور قدیم‌ ترین مچھلی منڈی واقع ہے۔

انزلی پل کے نیچے واقع اس مچھلی منڈی میں ہول سیل اورپرچوں کے اسٹالز لگے ہوتے ہیں جہاں سے آپ ہر قسم کی مچھلی خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ انزالی کا سفرکرنے کا ارا دہ رکھتے ہیں، تو انزالی میں ضرور دیکھنے والے مقامات میں سے ایک کے طور پر اس مچھلی منڈی کا بھی دورہ ضرورکریں۔

٭گیلاربازار٭

پرانے اور ڈھکے ہوئے بازاروں میں سے ایک، جو انزالی کا گیلار بازار  ہے جو اپنی مثال آپ ہے، جہاں آپ کو بڑی تعداد میں روسی اور ترکی کا سامان ملے گا۔ اس مارکیٹ کے تین مختلف حصے ہیں جہاں کاسمیٹک، بچوں کے کھلونے، مردوں اور عورتوں کے کپڑے اور گھریلو اشیا شامل ہیں مناسب قیمت پر مل سکتی ہیں۔

٭وینس کمرشل کمپلیکس٭

  وینس کمرشل کمپلیکس بندرگاہ انزالی کے فری زون ایریاء میں واقع ایک اور شاپنگ سینٹر ہے۔ ایک کمرشل کمپلیکس جو دانزالی کے خوبصورت مقامات میں سے ایک تصورکیاجاتاہے۔ اس کمپلیکس میں آپ ہر قسم کے ایرانی اور غیر ملکی برانڈز تلاش کر سکتے ہیں اور مختلف اشیا جیسے کپڑے، جوتے اور بیگ، کھیلوں کا سامان، کاسمیٹکس، گھڑیاں وغیرہ خرید سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ خریداری مراکز میں، کپورچل روایتی بازار، بازاز ساحل، شنبہ بازار، پردیس بازار، بازار سپہ اوربازار اسیای میانہ (وسطی ایشیائی بازار) شامل ہیں۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: