ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی اور غیر انسانی ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے امریکی حکومت کو مشورہ دیا کہ کہ وہ ہنگامی صورتحال اور ایران کیخلاف پابندیوں کا خاتمہکرے۔ انہوں نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ خوراک، ادویات، پانی اور صحت کے شعبوں میں ایرانی عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران کے دورے پر آئی ہوئی اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر «آلیناڈوھان» نے آج بروز بدھ کو ایرانی قومی لائبریری میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے انسانی حقوق کی کونسل کے لیے غیر جانبدارانہ معلومات اکٹھا کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا ہے جس میں تمام معلومات جائزہ اور تصدیق کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حکومتی نمائندوں اور مختلف کمیونٹیز کے نمائندوں، صحت کے شعبے اور یونیورسٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ ایران یکطرفہ پابندیوں کا شکار ہے اور امریکہ نے گزشتہ برسوں میں ایران پر بھاری مالیاتی اور بینکنگ پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان اقدامات میں ۲۰۱۰ میں اضافہ ہوا اور ایرانی بینکوں کا احاطہ کیا گیا، اور ۲۰۱۲ میں تیل اور کشتی رانی کے شعبوں کیخلاف پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ دوہان نے اس بات پر زور دیا کہ کینیڈا نے بھی ایران کے بنیادی شعبوں پر بہت ساری پابندیاں عائد کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی خاص شعبے کے اعدادوشمار کا حوالہ نہیں دینا چاہتی، میں اپنی رپورٹ کا حوالہ دینا چاہتی ہو جو آٹھ صفحات پر مشتمل رپورٹ ہے ہم اس سفر کے دوران، صحت، تعلیم، اقتصادیات اور کھیلوں، ثقافت اور دستکاری شعبوں کیخلاف پابندیوں کے تباہ کن اثرات کا جائزہ لینے کے قابل تھے؛ پابندیوں کا کم آمدنی والے خاندانوں اور الڈری پر زیادہ اثر پڑا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ رقوم کی منتقلی کے شعبے میں درپیش مسائل کی وجہ سے تنظیموں کی امداد کارآمد نہیں ہوسکی ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں اور حالات ابتر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اس بات زور دیا کہ مرکزی بینک کو ان کارروائیوں سے مکمل طور پر محفوظ رہنا ہوگا کیونکہ یہ عوام کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ڈوہان نے اس بات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ یکطرفہ پابندیاں؛ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے سمیت بہت سی کمپنیوں اور اداروں کو خلاف ورزی کی طرف لے جاتی ہیں۔
انہوں نے لوگوں کی زندگیوں پر پابندیوں کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے نے ادویات کے شعبے میں بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں۔ نیز ایران کے اسپیئر پارٹس، سافٹ ویئر، ٹیکنالوجی اور بلاک شدہ اثاثوں پر پابندی نے ایران کو اپنے اثاثوں تک رسائی سے روک دیا ہے اور ایرانی عوام کے لیے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اشیا کی برآمد کے لیے حکومتی محصولات میں کمی نے لوگوں کی صحت اور معیشت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایران کو ادویات کی درآمد پر پابندی کا معاملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دوہان نے کہا کہ پابندیوں نے ایرانی عوام کا معیار زندگی کم کر دیا ہے، اور اس کی وجہ سے نجی کمپنیاں بین الاقوامی تجارت میں حصہ لینے کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں؛ حتی کہ ایرانی سائنسدانوں کے سائنسی مضامین بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں اور علمی اور فعال تعلیم کے حق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ پابندیوں نے ایران کو انسانی حقوق کی امداد روک دی ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ پابندیوں نے حکومت کو عوام کو معاشی طور پر مسلسل امداد فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔پابندیوں کی وجہ سے ایرانی حکومت غیر ملکی شہریوں اور پناہ کے متلاشیوں کو مناسب خدمات فراہم نہیں کر سکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی صورت حال کی وجہ سے روزگار کے حق اور ایرانی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ایرانی عوام کے حقوق کی پامالی ہوئی ہے، یہ یکطرفہ پابندیاں قابل جواز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میرے پاس تمام فریقوں کے لیے کچھ مشورے ہیں اور میں انہیں یاد دلاتی ہوں کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ اپنی وابستگی کو فراموش نہ کریں۔
دوہان نے کہا میں تجویز کرتی ہوں کہ ایران کے خلاف تمام یکطرفہ پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ میں پابندیاں عائد کرنے والے تمام ممالک خصوصا امریکہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ خوراک، ادویات، پانی اور صحت کے شعبوں میں ایرانی عوام کے خلاف پابندیاں ختم کریں۔اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ میامریکی حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ ہنگامی حالت ختم کرے اور ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے۔
دوہان نے زور دے کر کہا کہ میں امریکی حکومت سے ایران کے مرکزی بینک کے تمام اثاثے جاری کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں اور میں تمام بینکوں اور نجی کمپنیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ انسانی حقوق کے مفاد میں ان پابندیوں کی تعمیل نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بائیکاٹ کرنے والے ممالک پر زور دیتی ہوں کہ وہ ایران کو اقوام متحدہ میں اس کی رکنیت کی ادائیگی کی اجازت دیں۔ میں امریکہ سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ ایرانی کیھلاڑیوں، فنکاروں اور سائنسدانوں کے لیے خدمات سے مستفید ہونے کے لیے حالات میں سہولت فراہم کرے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹرنے کہا کہ میں بعض بیماریوں جیسے ذیابیطس اور ایپڈرمولابلاسا اور ان مریضوں کے علاج کے سہولیات کیخلاف پابندیوں کو ہٹانا چاہتی ہوں، میں تمام بینکوں، کمپنیوں اور بین الاقوامی اداروں سے ایک فریم ورک قائم کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں تاکہ عوام کے عام حقوق پامال نہ ہوں۔
انہوں نے اس سوال «کیا یہ امریکیوں کو دی گئی حالیہ رپورٹ میں آپ کی سفارشات ہیں؟» کے جواب میں کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا، آئیے پابندیوں کی انتہائی پابندی کے بارے میں بات کریں۔ غیر ملکی کمپنیاں، بہت سختی سے پابندیاں عائد کرتی ہیں، کمپنیوں اور بینکوں کو فعال ہونا ہوگا اور پابندیوں کو اٹھانا ہوگا کیونکہ ان سے ممالک کو نقصان ہوتا ہے۔
دوہان نے کہا کہ آج یکطرفہ پابندیاں مزید سخت ہو گئی ہیں، اور جوہری معاہدے سے امریکہ کے انخلا کے بعد، پابندیاں مزید سخت ہو گئی ہیں اور زیادہ سے زیادہ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، جن میں سامان کی انشورنس اور بینک ٹرانسفر شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کے دائرہ کار کی وجہ سے، اس مسئلے نے انسانی حقوق پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے اور یہاں تک کہ یونیورسٹیوں، کھیلوں اور ٹیکنالوجی پر بھی اتنی پابندیاں لگائی گئی ہیں کہ ایران اقوام متحدہ کی رکنیت کی فیس ادا نہیں کر سکتا۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ صحت کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، اور کچھ ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں، لیکن خام مال بیرون ملک سے منگوایا جاتا ہے، لیکن ان کا معیار مختلف ہے؛ ادویات اور خوراک کے معاملے میں تو اقوام متحدہ خود بھی یہ اشیا نہیں پہنچا سکتا اور ملک کی آمدنی محدود ہے۔ صحت کے شعبے میں ایران کو اسکولوں کی تعمیر میں مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی ہوں گی اس لیے ہمیں اس بات سے آگاہ رہنا ہوگا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مجھے یقین نہیں کہ پابندیاں اتنی جلدی اٹھا لی جائیں گی، لیکن میں ایسا کرنے کی کوشش کروں گی۔
ڈوہان کا کہنا ہے کہ میں انہیں ٹھوس مثالیں دے رہی ہوں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایپڈرمولا بلوسا کا شکار بچوں کو ایران میں ڈریسنگ اور ادویات بھی نہیں مل سکتی، اس لیے لوگوں کو شدید نقصان پہنچا ہے کیونکہ دوسری حکومتیں نہیں جانتی کہ ان پابندیوں سے کیا نقصان ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ ہم پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ پہلا مرحلہ حتمی رپورٹ کا مسودہ تیار کرنا اور پہلے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی معلومات تیار کرنا ہے تاکہ عام لوگوں پر پابندیوں کے اثرات کے بارے میں رپورٹ شائع کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر خطی ممالک کی پابندیوں کے معاملے میں، امریکہ نے معاملات کو پیچیدہ بنا دیا ہے اور بڑی افسوس کی بات ہے کہ امریکہ کی طرف سے تیسرے ممالک کو متاثر کرنے کے لیے اپنے قانون کو توسیع دینے کا رجحان ہے۔
ڈوہان نے کہا کہ میرے ایران کے سفر سے پہلے، میرے خلاف ایک تحریک چلی تھی اور وہ پیشگی شرائط طے کرنا چاہتے تھے۔ وینزویلا اور زمبابوے میں لوگوں کے خلاف مہم چلائی گئی تھی اور انہوں نے دیگر مسائل بھی اٹھائے تھے۔ لیکن جیسا کہ میں نے ذکر کیا، ہم چالیس مضامین میں سے ایک مشن ہے، اور میرا مشن صرف انسانی حقوق کے بارے میں نہیں ہے، میں صرف اپنے کام کے شعبے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہوں۔اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ وینزویلا میں پابندیوں کے اثرات بہت تباہ کن تھے۔ جب میں نے یہ ہولناک کہانیاں پیش کیں تو سب حیران رہ گئے کہ پابندیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ حکومت کے خلاف پابندیوں میں توسیع نہیں کی جانی ہوگی، چاہے وہ ملک سے باہر ہوں
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں کافی درستگی تھی۔ میں اقوام متحدہ کی ملازم نہیں ہوں لیکن اس کے باوجود کہ میں ملازم نہیں ہوں، مجھے انسانی حقوق کی کونسل سے بات کرنے اور ان مسائل پر رپورٹ کرنے کا حق حاصل ہے اور میں ان مسائل کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرواں گی۔ سلامتی کونسل کی ٹارگٹ پابندیاں بھی ہمارے لیے بہت حیران کن ہیں اور بڑی افسوس کی بات ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد کے لیے کوئی قانونی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔
ڈوہان نے کہا کہ میں دنیا کی صدر نہیں ہوں، لیکن میں جو کچھ کر سکتی ہوں وہ اس مسئلے پر گفتگو کرنا ہے۔ میں نے بینکنگ پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ ہمیں کثیر الجہتی بات چیت کرنی ہوگی، بینکوں اور کمپنیوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم محفوظ نہیں ہیں اور حکومتیں ہمارا ساتھ نہیں دیتیں۔میں نقصان کی مقدار کے اعدادوشمار نہیں دے سکتی، لیکن حکومتیں بہترین اعدادوشمار دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کہا کہ اس نے بیماری میں مبتلا بچوں سے جو ملاقات کی وہ سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی۔ مجھے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ان پابندیوں کے اثرات کا مطالعہ اور تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ارنا کے نمائندے کیجانب سے «کیا یکطرفہ جبر کے اقدامات کے صحت کے حق پر خاص طور پر بعض مریضوں کے لیے کیا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کیا آپ اپنی رپورٹ میں کہیں گی کہ یہ انسانی حقوق کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں ہیں؟» اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم کے معاملے پر، میں سپریم کورٹ نہیں ہوں، لیکن میرا ماننا ہے کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ممالک کو ان اقدامات کا ازالہ کرنا ہوگا۔
ڈوہان نے «آپ کے ساتھی ایرانی قوم کے خلاف اپنی رپورٹوں میں ایماندار کیوں نہیں ہیں؟ اور ایران کیخلاف رپورٹیں دے رہے ہیں» کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر رپورٹر کی اپنی آزاد رپورٹ ہوتی ہے۔ لیکن یکطرفہ پابندیوں کی رپورٹ کے معاملے میں سیاستدانوں کے خیالات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور بیبی سی اور کچھ میڈیا اداروں کے خیالات کو اٹھایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپیڈرمولا بلوسا کا شکار بچوں کی ڈرسنگ ان کی کمی کے بارے میں اطلاع دی ہے، اور کچھ ساتھیوں نے مدد کی ہے، لیکن پابندیوں کے بارے میں خیالات انسانی کے بجائے سیاسی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پابندیاں لگائی گئی ہیں جس سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور یہاں تک کہ کورونا کا علاج بھی متاثر ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں بہت سے عوامل نے اثرات مرتب کیے ہیں۔ میں نے اپنے کام میں دیکھا کہ جب یہ پابندیوں کی زد میں ہے تو اسے لوگوں تک سامان اور رقم پہنچانے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.