ایران کے تعاون سے انجمن خوشنویسان پاکستان کے قیام کا فیصلہ
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی طاہری نے ملتان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ مختار علی کی سرابراہی میں فنکاروں کے ایک وفد سے خانہ فرہنگ ایران راولپڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں خطاطی کے فن کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے ایرانی آرٹسٹ خاص طور پر (انجمن خوشنویسان ایران) ایرانی کیلیگرافرز ایسوسی ایشن کے تجربات اور مہارتوں کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کا اعلان کیا
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی طاہری نے ملتان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ مختار علی کی سرابراہی میں فنکاروں کے ایک وفد سے خانہ فرہنگ ایران راولپڈی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں خطاطی کے فن کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے ایرانی آرٹسٹ خاص طور پر (انجمن خوشنویسان ایران) ایرانی کیلیگرافرز ایسوسی ایشن کے تجربات اور مہارتوں کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان شہر کے نامور خطاطوں اور آرٹسٹ کے ایک گروپ نے نامور آرٹسٹ مختار علی کی قیادت میں گزشتہ دنوں خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی طاہری سے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دونوں پڑوسی اور اسلامی ممالک کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر مہدی طاہر نے پاکستان میں خطاطی کے فن کے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا خطاطی کا فن دراصل اسلامی فنون میں سے ایک ہے اور ان میں سے کئی اہم شاخیں جیسے نستعلیق کی جڑیں ایرانی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں فن خطاطی کی ترقی کی وجہ ایرانی کیلیگرافرز ایسوسی ایشن (انجمن خوشنویسان ایران) کی طرف سے رائج امتحان کا طریقہ کار ہے اور یہ طریقہ کار طلباء کو ان کی اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہی ملتی رہتی ہے اور وہ کارکردگی بہتر کرنے اور اعلیٰ درجہ حاصل کرنے کے لیے مزید کوشش کرتا ہے۔
ڈاکٹر طاہری نے کہا کہ پاکستان میں اس میکانزم کے فقدان کے باعث خطاطی سے وابستہ افراد کو جانچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر نے حالیہ دنوں ایرانی کیلیگرافرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور بورڈ ممبران کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ ایرانی کلیگرافرز ایسوسی ایشن پاکستان کے خطاطوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے اور امتحانی طریقہ کار کو نافذ کرنے کے حوالے سے ہرقسم کے تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر مہدی طاہری نے معروف فنکاروں کو خانہ فرہنگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خانہ فرہنگ ثقافت سے وابستہ افراد کا اپنا گھر ہے اور اس کا دروازہ ہمیشہ کے لیے فنون لطیفہ اور زبان و ادب سے وابستہ افراد کے لیے کھلا ہے۔
اس ملاقات میں ملتان کے آرٹسٹ اور شاعر مختار علی نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں ثقافت و ادب بالخصوص ایرانی فنون کو فروغ دینے کے میدان میں ایران کے تعاون کو سراہا اس بات پر زور دیا کہ خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور پاکستان کیلیگرافرز ایسوسی ایشن کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وفد میں نامور خطاط مختار علی ،خط رشیدی کےموجد محمد رشید حسین،معروف مصور ضمیر ہاشیمی اوراطہر عباس شامل تھے
اپنا تبصرہ لکھیں.