• Nov 2 2022 - 16:19
  • 111
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ایران کی عزت

غیر کسی مبالغہ آرائی کے میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ ہمارے سائنسدان ایران کے لیے باعث عزت بن گئے ہیں۔

ہمارے سائنسدانوں نے ہر اس مسئلے میں جس پربھی توجہ دی، ایسے کارنامے انجام دیئے جن کی دنیا کے سائنسی حلقوں میں تعریف کی جارہی ہے۔

اب میں یہاں چند مثالیں دیتاہوںجن کے بارے میں یقینا آپ سب بھی جانتے ہیں۔

جنین کی تحقیق میں ہونے والی کامیابیاں نہ صرف زندہ جانوروں کی شبیہ سازی کے لئے اسٹیم سیل کی تیاری میں اہم پیشرفت ہے بلکہ یہ دنیا میں ایک نایاب چیز اورایک ایسا کارنامہ ہے، زندہ جانوروں کو میں نے خود دیکھا ہے جو کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

کاظمی آشتیانی پر اللہ کی رحمت نازل ہوجنہوں نے اس کام کی بنیادی رکھی اورجو برادران اس وقت موجود ہیں انہوں نے ان کے مشن کو آگے بڑھایا ۔

یہ ایک مثال ہے۔

جوہری صنعت میں حاصل ہونے والی بنیادی کامیابیوں کی ایک تفصیلی کہانی ہے۔ہم نے جوہری صنعت میں ایک بنیادی کامیابی حاصل کی ہے ۔ہم ہتھیاروں اور بموں کے پیچھے نہیں ہیںالبتہ (بمب اورہتھیاروں کے علاوہ بھی) جوہری صنعت کے بہت سارے فوائد ہیں۔جن کو ہم نے حاصل کیا ہے ۔

ایڈوانس میزائل اور ڈرون طیاروں کی تیاری

چند سال پہلے کہنے لگے کہ یہ فوٹوشاپ ہے، اب کہتے ہیں کہ ایرانی ڈرون طیارے بہت خطرناک ہیں، انہیں تم فلاں کو بیچتے ہو اور فلاں کو کیوں دیتے ہو؟

بائیو کیمسٹری میں پیش رفت اور یونیسکو کی کرسی کا حصول

خلاء میں مواصلاتی سیارے کی منتقلی

یہ کام چند ممالک نے انجام دیا ہے اوریہ سہولیت سارے ملکوں کے پاس نہیں ہے ۔

خلا میں بہت سارے ممالک کے مواصلاتی سیارے ہیں تاہم یہ ان کے اپنے نہیں ہیں نہ ہی انہوں نے خلاء میں چھوڑا ہے ۔

تہران یونیورسٹی میں انسان نما روبوٹ کی تیاری، پیچیدہ ویکسین، کورونا ویکسین اور ایسے بہت سارے کارناموں کی انجام دہی ۔

یہ سارے ایسے کارنامے ہیں جنہیں ایران کے سائنسدانوں نے انجام دیئے ہیں اوریہ سب ہمارے ملک کے لئے باعث عزت اوروقار ہیں۔میں اس کو اسلئے بتارہاہوں تاکہ آپ لوگ جو یہاں بیٹھے ہیں وہ اپنی قدر کو پہچان سکیں اورجو باہر بیٹھے ہیں وہ آپ لوگوں کی قدر کو پہچان سکیں، میں تو آپ لوگوں کی قدر و منزلت کو جانتا ہوں ۔

اللہ کرے میں آپ لوگوں کی مدد کرسکوں۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

فلمیں

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: