ایران پرکشش سیاحتی مقامات کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر
ایرانی عوام کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے، جو غیر ملکی سیاحوں کو ایران کی طرف متوجہ کرتی ہے

ایران کے نائب وزیر برائے سیاحت و ثقافتی ورثہ نے کہا ہے کہ ایران پرکشش سیاحتی مقامات کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ سیاحت کی صنعت کسی بھی ملک کی عالمی پوزیشن کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور ہر ملک کی ترقی و خوشحالی میں بڑا حصہ ڈال سکتی ہے۔انوشیروان محسنی بندپی نے کہا کہ ایران کی سیاحتی صنعت عالمی سطح پر اہمیت حاصل کر رہی ہے، اور حکومت غیر ملکی سیاحوں کو ایران کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہ بات قابل فخر ہے کہ ایران میں بے شمار تاریخی اور پرکشش سیاحتی مقامات ہیں ان میں سے زیادہ تر عالمی سطح پر شناختہ شدہ اور رجسٹرڈ ہیں اس کے باوجود بہت سارے ایسے تاریخی مقامات ایسے ہیں جو عالمی سطح پر رجسٹرڈ ہونے کے قابل ہیں، اور یہ سیاحت کی صنعت کے لیے ایک بڑا اثاثہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے، جو غیر ملکی سیاحوں کو ایران کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ سیاحتی صنعت میں ثقافتی سفارت کاری کی بھی بڑی صلاحیت ہے جو ایران کے عالمی تشخص کو بہتر بنا سکتی ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.