• Jan 6 2023 - 12:43
  • 113
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

اسلامی مزاحمت کی مضبوطی دنیا میں اسلامی محاذ کی کامیابی کی کنجی ہے

قومی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے راولپنڈی میں ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آقای فرامرز رحمانزاد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

  ملاقات میں دونوں شخصیات نے مختلف ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کے انعقادکے ذریعے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے اورتفرقہ انگیز ی کے اسباب کے خاتمے کی اہمیت، دونوں پڑوسی ممالک کی اہم مذہبی شخصیات کے درمیان بات چیت سمیت دیگر دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ثاقب اکبر نے پاکستان کی قومی یکجہتی کونسل کی سرگرمیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: یہ قومی یکجہتی کونسل اس ملک میں اتحاد کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے خطے میں اسلامی مزاحمت کے جذبے کی تقویت کو عالمی قوتوںکے خلاف اسلامی محاذ کی کامیابی کی کنجی قرار دیا اور کہا: اس قومی یکجہتی کونسل میں موجود شیعہ اور سنی علما پاکستان میں انتہاپسندی اورفرقہ وارانہ تصادم کے خاتمے اورمعاشرے میں پرسکون ماحول کے قیام کیلئے کوشاں ہے اواب تک اس حوالے سے اس مذہبی اتحاد نے کامیاباں حاصل کی ہیں۔

البصیرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے ثقافتی سرگرمیوں کو نوجوانوں کی تربیت کے لیے اہم قرار دیا اور کہا: پاکستان اور ایران ثقافتی، تاریخی، لسانی اور مذہبی مشترکات کے حامل ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں اور خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں موجود ایرانی ثقافتی مراکزاس میدان میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ثقافتی یلغار کے خطرات سے نوجوان مسلمانوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت

ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی آقای فرامرز رحمان زاد نے بھی پاکستان میں مختلف اسلامی مسالک کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضا کومزید تقویت دینے کے لیے قومی یکجہتی کونسل کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیااورسوشل میڈیا سمیت دیگر زرائع سے نوجوان مسلمانوں کو مغربی ثقافتی یلغار کے خطرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس دوستانہ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے معاشرے میں اسلامی اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران البصیرہ کے سربراہ سید ثاقب اکبر نے خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ کو حال ہی میں البصیرہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز کی طرف سے اردوترجمہ اورشائع ہونے والی کتاب « اسلامی وحدت امام خمینی» پیش کی۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: