• Oct 2 2023 - 12:04
  • 76
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی صوبہ بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعہ کی شدید مذمت

اسلامی ثقافت اوررابطہ تنظیم،اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس کا متن درج ذیل ہے۔

باسمہ تعالی

عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے نکال جانے والی ریلی میں خود کش حملہ اوراس کے نتیجے میں درجنوں مسلمانوں کوشہید اورزخمی کرکے دہشت گرد گروہوں نے ایک بار پھر اسلام ستیزی اور آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے ان کی قطعی مخالفت کو ثابت کر دیا ہے۔

ہفتہ وحدت کے موقع مبارک ایام میں دہشت گرد ی کا یہ واقعہ دہشت گرد تحریکوں اوران کے بیرونی آقائوں کی آخری اورکامل‌ ترین آسمانی مذہب سے خوف اورغصے کا  اظہارہے۔

مغرب کے انتہا پسند گروہوں کی کھلم کھلا قرآن دشمنی اوراسلامی ممالک میںاس تکفیری دہشت گرد گرہوں اورتحریکوں کی کارروائیوںکے درمیان براہ راست اورمعنی خیز رابطے ہیں اورایسے خطرناک واقعات کے رونما ہونا دراصل ان کی مشترکہ خواہش ہے، ان سے مقابلہ کیلئے ان کے مشترکہ اہداف پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اسلامی ثقافت اوررابطہ تنظیم اسلامی جمہوریہ ایران، بلوچستان میں دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت، عوام بالخصوص شہداء کے لواحقین سے تعزیت اوراللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی و تندرسی کیلئے دعاگوہے۔

شعبہ تعلقات عامہ، اسلامی ثقافت اوررابطہ تنظیم، اسلامی جمہوریہ ایران 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: