• May 15 2023 - 09:22
  • 104
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

25، اردیبھشت 15، مئی (یوم حکیم ابوالقاسم فردوسی)

 

25، اردیبھشت ۱۵، مئی شاہنامہ کے مصنف فردوسی کے اعزاز میں اور فارسی ثقافت اور ادب کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔

ہر سال اس دن خصوصی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں اور اس عظیم شاعر کی یاد کو زندہ رکھا جاتا ہے۔ ایسا شخص جس نے فارسی زبان کو محفوظ کیا اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی میراث بنا کر چھوڑ دیا۔

زبان کو مشترکہ شناخت کی تشکیل میں سب سے اہم عناصر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

زبان اجتماعی شناخت بنانے کے لیے سب سے اہم ثقافتی عنصر ہے۔ فارسی زبان جو زمانے بھر سے ایرانی عوام کو جوڑتی رہی ہے، بہت سے اتار چڑھاؤ سے گزری ہے۔ اس دوران شاعروں نے اس کی ترقی میں اہم اور عہد ساز کردار ادا کیا ہے۔ درحقیقت شاعر مختلف ادوار میں فارسی زبان کے محافظ رہے ہیں۔

فارسی زبان کے قابل قدر محافظوں میں سے ایک حکیم ابوالقاسم فردوسی ہیں، جن کی شاندار تصنیف « شاہنامہ» فارسی زبان اور ایرانی شناخت کے تحفظ میں ناقابل فراموش اہمیت رکھتی ہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: