• Oct 16 2023 - 16:24
  • 62
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

24 مہر(16اکتوبر) کو عالمی یوم خوراک کے طورپر منایاجاتا ہے

خوراک کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی تنظیمیں زراعت کے شعبے کو ترقی دینے، غربت اور بھوک کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں، دراصل اس دن کو منانے کا مقصدسوئے ہوئے ضمیروں کو جگانے اور بنیادی حق سے محروم لوگوں کے ساتھ اظہارہمدردی کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک اور زراعت (Food and Agriculture Organization) کی طرف سے عالمی سطح پر اس دن کو منانے کے مقاصد درج ذیل ہیں:

1: ترقی پذیر ممالک کو تکنیکی سہولیات کی فراہمی میں مدد۔

2: پالیسی کے تعین اور منصوبہ بندی میں حکومتوں کی مدد اورمشورہ کی فراہمی۔

3: یکساں شرائط کے ساتھ غریب اور امیر اقوام دونوں کے لئے خیالات کے تبادلے اورامورکی انجام دہی کے مواقع فراہم کرنا

اقوام متحدہ کی اسی تنظیم نے گزشتہ سال اس دن کے حوالے سے جو سلوگن جاری کیا تھا وہ یہ تھا کہ « کھانا سب کیلئے اورکسی کو فراموش نہیں کرنا چاہئے» فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کا یہ بھی نعرہ ہے کہ ہمیں جہاں مختلف امراض، موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی ہوئی مہنگای اوربین الاقوامی مسا ئل کا سامنا ہے پھر بھی عالمی سطح پر غدائی تحفظ کو متاثر ہونے نہیں دینا ہے اورایک پائیدار دنیا کی تعمیر کے لئے اقدامات کرنے ہیں جہاں ہر ایک کو غذائیت سے بھرپورخوراک کی رسائی کسی مشکل اوررکاوٹ کے ہوتی رہے ۔

یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ دنیا سے غربت کا ہرصورت خاتمہ ہو اورلوگ بھوکے نہ سوئیں لیکن یہ اصول دنیا کے تمام ملکوں کے لئے برابر ہونا چاہئے اورکوئی بھی ملک اقوام متحدہ کی پالیسی سے باہر نہ ہو!

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا FAOاپنی پالیسی کو یکساں طوراجراء کرنے میں کامیاب ہے یا عالمی طاقتوں کے زیراثر ہے؟ غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل پانی، غذائی رسد اوربجلی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے جب چاہے بند کردیتا ہے ۔حالیہ دفاعی معاملے میں اسرائیل نے غزہ کو محاصرہ میں لے رکھا ہے جس کے باعث غزہ کی پٹی میں آبادمعصوم فلسطینی عوام غذائی قلت کا سامنا کررہے ہیں اوراس وقت قحط کا سما ں ہے کیا ایف اے ڈبلیو فلسطین کے مظلوم عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اس دن کے بیانیہ پر عملدرآمد کے لئے کوشاں ہے؟

دنیا سمجھتی ہے کہ اگر عالمی خوراک اورزراعت کی تنظیم اپنے اصول اورقوانین کے مطابق غاصب اسرائیل کے مقابلے میں غزہ کے مظلوم عوام کو خوراک اورراشن کی فراہمی میں ناکام رہی تو یہ نہ صرف اس تنظیم کی ناکامی ہے بلکہ اسرائیل اوراس کے اتحادیوں کے مقابلے میں  اقوام متحدہ کی بھی شکست ہے ۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: