• May 12 2023 - 09:36
  • 114
  • مطالعہ کی مدت : 7 minute(s)

ایران شناسی -- (IRANOLOGY)

ایران سائنس وٹیکنالوجی اورتعلیم و تحقیق کے میدان میں کس مقام پر کھڑا ہے؟

ایران کی کونسی اورکتنی جامعات عالمی رینکنگ میں کس درجہ پر ہیں؟ 

ایران کی 29 یونیورسٹیاں دنیا کی 1000 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

دنیا کی جامعات کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ایران کی 29 جامعات کو دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل کیا گیا ہے۔ اس نئی درجہ بندی کے مطابق ایران سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، سویڈن، فن لینڈ، بیلجیم اور ڈنمارک کے ممالک سے آگے اور دنیا میں 12ویں نمبر پرپہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ، سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 6 ایرانی یونیورسٹیاں کیوایس رینکنگ میں، 52  جامعات یو ایس نیوز رینکنگ میں، اور 194 یونیورسٹیاں سائمگو رینکنگ میں درخشاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی ہیں۔

دنیا میں رائج اورطے شدہ سسٹم کی بنیاد پر ہرسال دنیا کی جامعات کے معیار جیسے تعلیم،تحقیق،ٹیکنالوجی،احتراع،اقتصادی اوربین الاقوامی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اوربہترین یونیورسٹیوں کے نام شائع کیا جاتا ہے۔

٭کیوایس :

کیوایس، یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کا ایک نظام ہے جسے کیوایس ہر سال شائع کرتا ہے۔ اس درجہ بندی میں، یونیورسٹیوں کا اندازہ 6 اشاریوں کی بنیاد پر 4 عمومی شعبوں جیسے تعلیم، تحقیق، اوربازار کار (لیبر مارکیٹ )میں جذب ہونے کی صلاحیت اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوششوں کو سامنے رکھ کرکیا جاتا ہے ۔

2023 میں ایران کی چھ یونیورسٹیاں ٹاپ لسٹ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (380 کے عالمی درجہ کے ساتھ)، امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (443 کے عالمی درجہ کے ساتھ)اور تہران یونیورسٹی (510-501 کے عالمی درجہ کے ساتھ)عالمی درجہ بندی میں مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

٭یوایس نیوز

یوایس نیوز کا عالمی جامعات کی درجہ بندی کے لئے جائزہ لینے کا اپنا ہی ایک معیار ہے جس میں کسی بھی یونیورسٹی کاعالمی تحقیقی اعتبار،علاقے میں تحقیقی ساکھ،بین الاقوامی سطح پر تعاون کی مقدار،نامورجرائد میں شائع شدہ مضامین،حوالہ جات کی شرح،حوالہ جات کی مجموعی تعداد،سب سے زیادہ حوالہ جات والی تحریروں کی 10فیصد اشاعت،اوروہ اشاعت کی مجموعی تعداد جو 10فیصد سب سے زیادہ حوالہ والی اشاعت میں شامل ہونا چاہئے، سمیت کتاب اورکانفرنسوں کے انعقاد کو سامنے رکھا جاتا ہے ۔

یو اے ایس نیوز کی 2023 ء کی درجہ بندی میں ایران کی 52 یونیورسٹیز (6 غیر درجہ بندی والی یونیورسٹیاں) نے حصہ لیا۔ تہران یونیورسٹی 329 ویں عالمی درجہ کے ساتھ، آزاد اسلامی یونیورسٹی 394 کے عالمی درجہ کے ساتھ، اور تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 517 ویں نمبر کے ساتھ بالترتیب اس فہرست میں جگہ بنانے والی ایران کی تین یونیورسٹیاں ہیں۔

٭سائمگو(SCImago)

سائمگو(SCImago) درجہ بندی کا نظام اسپین کی یونیورسٹی آف گریناڈا میں سائمگو(SCImago)ریسرچ گروپ کے زیر انتظام ہے۔

سائمگوکی درجہ بندی کا اپنا ہی ایک منفرد نظام ہے جس میں کسی بھی یونیورسٹی کی درجہ بندی کے لئے، تحقیق پچاس فیصد ، ایجاد ات و اختراعات تیس فیصد،اور سماجی اموربیس فیصدہونا ضروری ہے اوریہ ادارہ کسی بھی یونیورسٹی کی درجہ بندی کے لئے ان 3 اشاریوں کو مشترکہ طریقے سے بروئے کارلاتا ہے۔

2023 کی سائمگو رینکنگ میں ایران کی 194 یونیورسٹیاں ٹاپ لسٹ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 486 کے عالمی رینک کے ساتھ، تہران یونیورسٹی 739 کے عالمی رینک کے ساتھ اور شہید بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 1443 کے عالمی رینک کے ساتھ درجہ بندی میں اعلی مقام حاصل کرنے والی جامعات میں شامل ہیں۔

٭لیڈن

لیڈن، یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے باوقار تشخیصی نظاموں میں سے ایک ہے جو ہر سال مستند سائنسی میٹرکس کی بنیاد پر دنیا کی سرفہرست یونیورسٹیوں کی جانچ اور درجہ بندی کرتا ہے۔

دنیا کی یونیورسٹیوں درجہ بندی کیلئے 20  معیارجیسے تعلیمی اتھارٹی، تعلیمی سفارت کاری، اشاعتوں تک آزادانہ رسائی اور لیڈن میں صنفی تنوع کے 4 عمومی معیاروں کو سامنے رکھتے ہیں۔

2022 کی لیڈن رینکنگ میں ایران کی 44 یونیورسٹیاں ٹاپ لسٹ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ تہران یونیورسٹی، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اس فہرست میں شامل سرفہرست تین یونیورسٹیاں ہیں۔

٭سی ڈبلیویوآر(CWUR):

سی ڈبلیویوآر(CWUR) ایک ایسا ادارہ ہے جو دنیا کی یونیورسٹیوں کی سب سے بڑی تعلیمی درجہ بندی کیلئے کام کرتا ہے یہاں یونیورسٹیز کی رتبہ بندی کے لئے چار معیار متعین ہیں جس میں تعلیم کا معیار،25فیصد،یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی ملازمت میں کھپت کی شرح25فیصد،فیکلٹی کا معیار10فیصداورتحقیقی کارکردگی 40فیصدجس میں اشاعت اورتحقیق کے نتائج بھی شامل ہیں۔

سی ڈبلیوآرکی 2022-2023 کی رینکنگ میں ایران کی 40 یونیورسٹیاں درجہ بندی کی دوڑ میں شامل ہوئی ہیںجن میں آزاد اسلامی یونیورسٹی 352 ، تہران یونیورسٹی 395  اور تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 622 کی عالمی رینک کے ساتھ کے حصول میں کامیاب ہوئی ہیں۔

٭یورپ(URAP)

یورپ اسسمنٹ سسٹم (URAP) ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔یہ تنظیم 2009 میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے انفارمیٹکس انسٹی ٹیوٹ میں قائم کی گئی تھی۔ اس تنظیم کے تشخیصی نظام کے اشارے میںمضامین کی تعداد، حوالہ جات کی تعداد، اشاعتوں کی کل تعداد، علمی افادیت، تحقیقی اثرات، اور عالمی تعاون شامل ہیں جن کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

یورپ کے 2022 کے تشخیصی نظام میں کے تحت عالمی درجہ بندی میں ایران کی 64 یونیورسٹیاں اپنی کامیابیاں ثابت کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس فہرست میں تہران یونیورسٹی 232 ، تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 271 ویں اور تربیت مدارس 741 ویں عالمی رینک کے ساتھ اس فہرست میں پہلے سے تیسرے نمبر پر آنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

٭رائونڈ(Round)

رئوانڈ یونیورسٹی رینکنگ(Round University Ranking) ان بین الاقوامی رینکنگ سسٹمز میں سے ایک ہے جس نے ماسکومیں 2013 میں اپنی سرگرمی شروع کی تھی۔

اس ادارے کی درجہ بندی کے نظام کے معیارات میں تعلیم، تحقیق، بین الاقوامی تنوع اور آمدنی کے استحکام کے 4 اشارے شامل ہیں۔

2022  کی درجہ بندی میں، ایران کی 15 یونیورسٹیوں نے شرکت کی جن میں تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 176 ویں، تہران یونیورسٹی 325 ویں، اور اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی 367 کے ساتھ عالمی درجہ بندی کی فہرست میں جگہ پانے والی جامعات میں شامل ہیں۔

٭گرین میٹرک

گرین میٹرک عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی انڈونیشیا کی اسٹیٹ یونیورسٹی نے شروع کی تھی تاکہ مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں میں ماحولیات اور پائیدار ترقی سے متعلق حالات اور پالیسیوں کا ایک جامع تسلسل فراہم کیا جاسکے ۔

اس درجہ بندی کے تشخیصی اشاریوں میں ماحولیات اور بنیادی ڈھانچہ، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ منیجمنٹ، پانی، نقل و حمل، اور تعلیمی اداروں کی درجہ بندی شامل ہیں۔

ایران کی 45 یونیورسٹیاں 2022 کی درجہ بندی میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئیں اور زنجان یونیورسٹی، زنجان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور کاشان یونیورسٹی اس فہرست میں میں اعلیٰ برترین مقام کے حصول میں کامیاب ہوئیں۔

٭شنگھائی

شنگھائی ریٹنگ سسٹم2003 سے ہر سال دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کا تعارف کرنے میں پیش پیش ہے۔ اس درجہ بندی کے نظام کے معیار میں تعلیم کے معیار، فیکلٹی ممبران کے معیار، تحقیقی نتائج اور یونیورسٹی کی فی کس کارکردگی کا ذکر کر سکتے ہیں۔

2022 کی شنگھائی رینکنگ میں ایران کی 11 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ تہران یونیورسٹی  400میں سے 301 اسی طرح تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز500میں سے 401 اوریونیورسٹی آف تربیت مدرس -600میں سے 501 کی عالمی درجہ بندی میں مقام پانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

٭آئی ایس سی(ISC)

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (ISC)  جس نے پہلی بار 2018 میں عالمی سطح پر ملک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک کے بارے میں جائزہ لینے کا آغاز کیا۔

اس درجہ بندی کے نظام کے معیار میں،تحقیق (60% )، تعلیم( دس فیصد)اسی طرح بین الاقوامی سرگرمیاں( پندرہ فیصد)، ٹیکنالوجی اور اختراع (15)فیصد شامل ہے ،2022 کی آئی ایس سی رینکنگ میں ایران کی 63 یونیورسٹیاں اعلی رتبہ حاصل کرنے میں میاب رہی ہیں۔

٭ٹائمز(The Times)

2022 میں ٹائمز کی طرف سے کی جان ے والی درجہ بندی میں 65 ایرانی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

گلستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 400-351 ،، کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 400-351  اور مازندران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 400-351 کی عالمی درجہ بندی کے آگے ہیں۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: