• Sep 9 2022 - 15:26
  • 267
  • مطالعہ کی مدت : 8 minute(s)

ایران شناسی (تبریز کا کنڈوان )

ایران میں کنڈوان دنیا کے چند باقی ماندہ غار دیہات میں سے ایک ہے۔ غار میں رہنے والوں نے اپنے گھروں کو آتش فشاں چٹانوں سے وسیع انداز میں تراش لیا ہے

٭٭تبریز کا کنڈوان، چٹان کے دل میں واقع دنیا کا تیسرا « پتھریلا گائوں» ٭٭

ایران میں کنڈوان دنیا کے چند باقی ماندہ غار دیہات میں سے ایک ہے۔ غار میں رہنے والوں نے اپنے گھروں کو آتش فشاں چٹانوں سے وسیع انداز میں تراش لیا ہے۔ کنڈوان شمال مشرقی ایران کے خوبصورت گائوں میں سے ایک ہے۔

کنڈوان کو اکثر ایران کا کیپاڈوکیاکہا جاتا ہے۔ کنڈاون کے شہد کے چھتے کی غاریں ترکی کے کیپاڈوکیاسے بہت ملتی جلتی ہیں۔

کنڈوان کہاں ہے اوروہاں آپ کیسے جا سکتے ہیں؟

کنڈوان مشرقی آذربائیجان صوبے کے دیہاتوں میں سے ایک ہے جس کی تاریخ سات ہزار سال ہے۔

یہ تاریخی اورسیاحتی گائوں سیاحوں کے لیے پرکشش اورتاریخی مقامات کا حامل ہے اوریہ اسکوشہرسے ۲۲ کلومیٹر جبکہ تبریز سے ۶۲ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

کنڈوان گائوں کے کلہ قندی فن تعمیر کو ایران کے قومی کاموں میں باقاعدہ شامل اور۱۵ مئی ۱۳۷۶ کو رجسٹریشن نمبر ۱۸۵۷ کے ساتھ رجسٹر کیا گیا ہے۔

اپنی انفرادیت اور لوگوں میں زبردست مقبولیت کی وجہ سے بہت سی سیاحتی کمپنیوں نے اپنے پروگراموں میں کنڈوان تبریز کے دورے کو شامل کیا ہے۔

قدیم زمانے میں پتھروں کے گھروں کی وجہ سے اس تاریخی مقام کا نام « کندجان» (زندگی بچانے کی جگہ) تھا، اور اب بھی، کنڈوان میں پیدا ہونے والے لوگوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں لفظ « کندجانی» استعمال ہوتا ہے۔

ٹروگلوڈائٹ شہر اکثر غاروں پر بنائے جاتے ہیں۔کنڈاون اور کیپاڈوکیادونوں ٹروگلوڈائٹ گائوں ہیں جہاں لوگ صدیوں سے غاروں میں رہتے تھے۔

کیپا ڈوکیااب صرف سیاحت کے لیے ہے اور زیادہ‌ تر غاروں میں ہوٹل اور ریستوراںبنائے گئے ہیں جہاں اب لوگ نہیں رہتے۔

لیکن ایران میں کنڈوان گائوں واحد غاروں میں رہنے والا گائوں ہے جہاں لوگ اب بھی غاروں کو اپنے گھر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح، اس شاندار مقام سے سیاخت کے ذریعے بہتر تجربہ حاصل کیاجاسکتاہے۔

آثار قدیمہ کے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ لوگ ۳۰۰۰ سال پہلے غاروں میںرہا کرتے تھے لیکن کنڈوان میں رہنے والے لوگوں کے مطابق یہ گائوں ۷۰۰ سال پرانا ہے۔

غار کے پہلے باشندے خوارزمی مہاجرین تھے جو منگول فوج سے بھاگ کرپہاڑوں میں موجود غاروں میں چھپ گئے تھے اور وہیں ٹھہرے کیونکہ غاریں اچھی پناہ گاہیں ہیں۔

غاریں در اصل میں زمین پر سب سے زیادہ بہتر اوراچھے گھر ہیںکیونکہ پتھر سردیوں میں غاروں کو گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا رکھتے ہیں۔

کنڈوان نام سے غالبا فارسی لفظ سے « کند و» مراد ہے۔ دور سے، یہ گائوں ایک کالونی یا شہد کی مکھیوں کے چھتے کی طرح نظر آتا ہے اور ایک خوبصورت جگہ ہے جو دیکھنے کے قابل ہے۔

٭کنڈاون کا فن تعمیر٭

اس گائوں کے گھروں کی تعمیر کا طریقہ مخروطی یا کلہ قندی کی شکل میں چٹانی یا پتھریلی طرز کا ہے اور یہ ساتویں صدی ہجری سے تعلق رکھتا ہے۔

کنڈوان میں ہروقت بڑی تعداد میں ٹورسٹ موجود ہوتے ہیں درحقیقت یہ شہرایران کے مقبول‌ ترین مقامات میں سے ایک ہے اور بہت سے ملکی اور غیر ملکی سیاح اس گائوںکی سیاحت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کنڈوان میںکچھ غار گھر سووینئر شاپس بن گئے ہیں اس شہر کے دورے کے دوران بہت سارے سیاحوں کو تصاویر بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ایران میں ایسے بہت سے دیہات ہیں جو اپنی منفرد تاریخ اور ثقافت یا اپنے شاندار مقام کی وجہ سے سیاحتی مرکز بن چکے ہیں۔کنڈوان شہربھی اسی طرح کے گائوں میں سے ایک ہے اس کے باوجود یہ عام طورپر پرسکون گائوں سمجھا جاتا ہے۔کنڈوان ایک ایسی جگہ ہے جہاں پرانا اور نیا فن تعمیر اکٹھا ہوتا ہے۔

تقریبا ۱۰۰سے زائدخاندان اب بھی غاروں میں مقیم ہیںتاہم ان کے بالکل قریب کنکریٹ کی جدید عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

اگر آپ تبریز کے کنڈوان میں سیاحت کے غرض سے جاتے ہیں تو آپ بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ اس گائوں کے لوگ ایرانی اور غیر ملکی زائرین کو دیکھنے کے عادی ہیں اور سیاحوں کی موجودگی ان کے روزمرہ کے کاموں سے توجہ نہیں ہٹاتی اور وہ اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف نظر آئیں گے۔

کوئی اگر تبریز کا سفر کرتا ہے تو اسے کنڈوان ضرور جانا چاہئے کیونکہ ایران میں یہ گائوں سب سے زیادہ مستند اورثقافت و قدیم تاریخ کا حامل گائوں ہے۔

٭ کنڈوان کی سیاحتی سیر کے دوران سیاحوں کی مصروفیات کیا ہونی چاہئیں؟ ٭

۱۔غار گھروں کے ارد گرد گھومنا

کنڈوان گائوں بہت بڑا نہیں ہے یہ ایک مختصر اورمحدود مگر قدیم تاریخی پس منظر اورمنفرد ثقافت کا حامل گائوں ہے جہاں سے بہت سارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔اس گائوں کا سب سے منفرد امتیاز یہ ہے کہ اب بھی بہت سارے لوگ غار کی زندگی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اوریہ لوگ پختہ مکانات پر غار والے گھروں کو ترجیح دیتے ہیں اوراپنے منفرد کلچر کو محفوظ اورزندہ رکھنے کی پوری کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں۔

سیاح اس گائوں کی تنگ اورقدیم گلیوں میں گھوم سکتے ہیںجہاں آپ اندازہ لگا سکیں گے کہ یہاں لوگ کس طرح زندگی گزارتے ہیں اوران کی طرز زندگی کیا ہے؟ اگر کوئی سیاح غاروں کے اوپر موجود پہاڑچڑھنا چاہتا ہے اور پہاڑ کی چوٹی پر موجود غاروں کو دیکھنا چاہتاہے اسے بالکل اجازت ہے البتہ اسے مضبوط جوتے پہننے کی ضرورت ہوگی!

کچھ غاروں میں موجود گھروں کو سووینئر شاپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں آپ کسی رکاوٹ کے اندر جانے کی اجازت ہے اورخریداری بھی کرسکتے ہیں۔ زیادہ‌ تر غار گھروں میں کئی منزلیں ہیں، گرانڈ فلور کو اصطبل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اوپری منزلیں رہنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

۲۔٭کران مسجد٭

کران مسجد دنیا کی ان چند مساجد میں سے ایک ہے جو ایک غار میں واقع ہے۔ یہ کنڈوان کی سب سے بڑی غاروں میں سے ایک ہے جس کی پانچ منزلیں ہیں۔

۳۔٭کنڈوان بازار٭

کنڈوان بازار دریا کے کنارے واقع ہے اور تحائف خریدنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے یہ شہر اچھے اورمعیاری شہد، گری دار میوے اور جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

۴۔٭کنڈوان کا خوبصورت منظر٭

دریاپر بنے پل کو پار کرنے کے لیے وقت نکالیں اور چٹانوں پر چڑھ کر کنڈوان کے خوبصورت منظر کا نظارہ کریں۔ آپ اس علاقے کے بہترین اورخوبصورت منظر کے پیش نظر بہترتصاویر اورویڈیوز ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

کنڈوان تبریز میں کہاں کھاناکھا سکتے ہیں؟

کنڈوان مقامی سیاحوں میں بھی بہت مقبول ہے یہاں آرام دہ ریستوراں اور چائے خانے موجودہیں، خاص طور پر دریا کے آس پاس خوبصورت اورسہولیات سے مزین کیفے، ریسٹوران ہیں جہاں عام ایرانی پکوان جیسے کباب اور چاول اوردیگر کھانوں کی فرمائش کرسکتے ہیں۔

کنڈوان کی سیر و سیاحت کے دوران آپ کو کس ہوٹل میں قیام کرنا چاہئے؟

کنڈوان کی سیر کے دوران آپ وہاں غاروں میں سے کسی ایک میں سونا پسند کرتے ہیں تو وہاں کئی ہوٹل موجود ہیں جن میں مختلف سہولیات اور مختلف اخراجات ہیں، اور ہم ان میں سے دو کا تعارف کرائیں گے۔

۱۔٭لالہ انٹرنیشنل راک ہوٹل٭

اگر آپ پرتعیش ہوٹلوں کے عادی ہیں، یا آپ ریسٹورنٹ یا آپ کے کمرے تک جانے کے لیے پتھرسے بنی 100  سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے تواس کے بجائے کوئی اورہوٹل دیکھ لیں۔

اگر آپ اسے کسی اچھے ہوٹل میں رہنے سے زیادہ کھلی فضا میں یا پہاڑی کے کسی حصے پر کیمپینگ کو ترجیح دیتے ہیں تو غار میں سونے کے تجربے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

لالہ کنڈاون ہوٹل میں سیاحوں کومفت پارکنگ، مفت تیز رفتار انٹرنیٹ (وائی فائی) جاکوزی اورمفت ناشتہ کی سہولیات موجود ہیں۔

۲۔٭ہما کنڈاون ہوٹل٭

ہما ہوٹل اچھے اور بہترین سٹاف کے ساتھ ایک خوبصورت جگہ ہے، یہ ہوٹل مختصر اور طویل قیام کے لیے موزوں ہے، اس ہوٹل میں قیام کرنے والے سیاح صبح کی تازہ ہوا سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور فطرت کے دل میں چہل قدمی کرسکتے ہیں۔

ہما کنڈاون ہوٹل میں سیاحوں کیلئے ریسٹوران اور کافی شاپ، مفت پارکنگ، ٹیکسی، مفت انٹر نیٹ، بہترین نظارہ والے کمرے موجود ہیں اورملازمین کے ساتھ عربی، انگریزی، ترکی میں بات چیت کرسکتے ہیں۔

٭تبریز میں کنڈوان کا سفر کرنے کا بہترین وقت کب ہے؟ ٭

کنڈوان میں سردی اورگرمی کے موسموں میں سردیاں اورگرمیا ں طویل ہوتی ہیں اس لئے کنڈوان کے سفر کیلئے سب سے بہترین اورموزوں وقت موسم بہار کے آخر اور خزاں کے شروع ہے۔

٭تبریز سے کنداوان تک کیسے پہنچیں؟ ٭

                                                                                                                                                                                    تبریز سے کنڈوان جانے کیلئے کئی راستے ہیں:

  ٭ ۱۔ٹیکسی٭

تبریز سے کنڈوان تک جانے کا تیز‌ ترین ذریعہ ٹیکسی ہے۔ تبریز کے زیادہ‌ تر ہوٹل کی انتظامیہ آپ کے لئے ٹیکسی کا اہتمام کرسکتی ہے ۔

٭2۔ پبلک ٹرانسپورٹ٭

تبریز سے کنڈوان جانے کا سب سے سستا ذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال ہے، اس کیلئے پہلے تبریز ریلوے چوک پہنچنا ہے، وہاں سے « اسکو» کے لیے براہ راست کوسٹرگھنٹ، یا سہند کے لیے بس لے سکتے ہیں وہاں سے اسکو ٹیکسی میں جاسکتے ہیں۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: