ایران شناسی(IRANOLOGY) ہفتہ وار
آج کے ہفتہ وار ایران شناسی (IRANOLOGY) میں پیش خدمت ہے: تہران کے پڑوس میں واقع جدید، خوبصورت اورسہولیات سے بھرپور « کرج شہر»
« کرج کے بہترین علاقے، قاجاری دورکے محلات سے لے کر جدید لگژری ٹاورز تک»
برسوں سے، کرج تہران کے ساتھ ساتھ ترقی کررہا ہے، بہت سے لوگ اس گنجان آباد شہر میں رہنے کے لیے درخواست دے رہے ہیںجو کہ دارالحکومت کا ہمسایہ بھی ہے ۔ یہی وجہ ہے کے بہترین علاقوں کو جاننا بہت ضروری ہے۔ کرج، جو تہران کے قریب خوشگوار آب و ہوا پر مشتمل ایک خوبصورت گائوں ہوا کرتا تھا، اب ان بڑے اور گنجان آباد شہروں میں سے ایک بن گیا ہے جہاں تہران اور دیگر ایرانی شہروں کے بہت سے باشندے رہتے ہیں۔
خاص طور پر دارالحکومت میں رہائشی مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بہت سے لوگ ایسے علاقوں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں اچھے موسم اور یقینا تہران کے مقابلے سستے ہوں۔ آئیے کرج کے بارے میں پڑھتے ہیں اوراس شہرکے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔
٭کرج کے بہترین اورمشہورعلاقے
اچھے کی تعریف ہر شہر کے لیے مختلف ہوتی ہے۔ کرج کے اچھے علاقوں کی قیمتیں کبھی ایران کے بڑے شہروں جیسے تہران جیسی ہوتی ہیں اور کبھی اس سے زیادہ۔ان میں سے کچھ علاقے بہت پرانے ہیں اور یہاں پہلوی اور قاجار ادوار کے محلات اور حویلیاں ہیں۔
کرج کے بہترین علاقے بعض اوقات عمدہ محلے ہوتے ہیں جو باغات اور سبز جگہوں کو دیکھنے والے لوگوں سے معمورہوتے ہیں۔ یا وہ محلے جہاں آپ خاموشی، سکون اورصاف ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔کرج ایک ایسا ہی خوبصورت اورپرسکون شہروں میں سے ایک ہے جہاں آپ کھلی اورصاف فضا میں سانس لے سکتے ہیں ۔
٭کرج کا مہر شہر
مہرشہر ایک ایسا علاقہ ہے جو شہر کے مرکز سے تھوڑا دور اوردھواں و آلودگی سے بالکل پاک ہے یہی وجہ ہے کہ مہرشہرکوکرج کے سب سے خوشگوار اور پرتعیش علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔مہرشہر ان کرج کے پوش علاقوں میں سے ایک ہے اور یہ سیب کے باغات اور بڑے اور پرتعیشولاوں سے بھرا ہوا ہے۔مہرشہر میں، سڑکیں اور شہری نظام زندگی بہترین ہے اور زیادہ تر عمارتیں ولاز ہیں۔ حالیہ برسوں میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کی ایک بڑی تعداد لمبے اور پرتعیش ٹاورزپر مشتمل ہیں جہاں سے مہر شہر کے باغات اورخوبصورت مناظر کو بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔
اس شہرکی امتیازی خصوصیات میں سے ایک یہاں عمارتوں کی تعمیر میں حریم کا احترام اوررعایت ہے، عمارتیںکے درمیان فاصلہ کم از کم دوسے تین میٹر ہوتے ہیں ۔اس شہرمیں شاپنگ سینٹرز، پارکس کے علاوہ پھلوں اورسزی منڈی بھی موجود ہے ۔جس نے آپ کی رسائی اہم اورفلاحی مراکز تک آسانی بناد ی ہے۔
کرج میں تفریح کے لیے بہت سے پرکشش اورتاریخی مقامات ہیں، خاص طور پر ویک اینڈ پر سیروتفریح کے لئے جانے کیلئے! ان میں سے ایک کرج کا آتش کدہ گائوں ہے۔ ایک خوبصورت اوردیدہ زیب گائوں جوآپ کی سیرو تفریح کے لئے بہترین منزل ہوسکتا ہے۔
٭کرج کاعظیمیہ
آپ عظیمیہ کرج سے شہر کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ یہ بالکل اس شہرکی چھت کی طرح ہے ۔ عظیمیہ کا شمار کرج کے شاندار اور پرتعیش علاقوں میں ہوتا ہے۔البرز کے شمال مشرق میں واقع ایک ٹھنڈا اور خوشگوار علاقہ ہے جہاں ماضی میں مختلف عمارتیں اور ولاز تعمیر ہونے سے پہلے « پرگیرک» کے نام سے ایک سرسبزگائوںہوا کرتا تھا۔ باغات اور سرسبز میدانوں سے بھرپورگائوںجو بہترین آب و ہوا کے باعث بہت مشہور رہا ہے۔
موجودہ دورمیں عظیمیہ کرج کے جدید اور خوشگوار علاقوں میں سے ایک ہے، جو ان لوگوںکیلئے رہنے کیلئے بہتر اور موزوں ہے جو شہری آلودگی سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ اس علاقے میں لگژری اوردیگر عمارتوں کے ساتھ ساتھ شاپنگ سینٹرز، تفریحی اور مختلف فلاحی مراکز بھی موجود ہیں۔کرج شہر جدید طرز پر بننے والے شہروں میں سے ایک ہے جہاں کے بہترین ریستورانوں میں جا کر، آپ کو یقین ہو سکتا ہے کہ اس علاقے میں کھانے کا معیار دوسرے بڑے شہروں سے کم نہیں ہے!
٭کرج کاگوہردشت
کرج شہر میں واقع ایک اور لگژری اورخوبصورت علاقہ گوہردشت ہے اوریہ کرج شہر کے شمال میں واقع ہے اور ان محلوں میں سے ایک ہے جس میں ماضی میں بہت سے ولاز تھے اور اب ان کی جگہ ٹاورز اور اپارٹمنٹس نے لے لی ہے۔گوہردشت اب پوش علاقوں میں شمار ہوتاہے اورکرج کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کے زیادہ تر باشندے بزنس مین اور سیاست دان ہیں یہی وجہ ہے گوہردشت کو کرج کا سیاسی دل بھی کہا جاتا ہے۔گوہردشت کے لگژری مکانات اور اچھے موسم نے اسے مہنگے ترین علاقوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔
٭جہان شہر
جہانشہر کرج کے دوسرے خوشگوار اور پرتعیش علاقوں میں سے ایک ہے، جو ماضی میں وسیع و عریض باغات سے بھرا ہوا تھا، جہاں آہستہ آہستہ پرتعیش ولاز اور اپارٹمنٹس نے جگہ لے لی۔ جہان شہر کرج کے بہترین محلوں میں سے ایک ہے، سبزجگے، منظم شجرکاری اورباغات کے باعث کرج شہر اوربھی خوبصورت لگنے لگتا ہے ۔
جہان شہر کی بنیاد محمد صادق فتح نے اپنی اہلیہ کے نام پر رکھی تھی اور آج بھی اسی نام سے مشہور ہے۔ اس علاقے میں ٹینس پارک، پینٹ بال کلب، فیملی گارڈن (سائیکل ٹریک)، شہید مدنی اسکوائر، خواتین کا پارک اور میلاد کلب کے علاوہ اوربھی خوبصورت مقامات موجود ہیں۔
٭چارباغ کاراج کے بہترین علاقے
چہار باغ کا علاقہ کرج کے ولا والے علاقوں میں سے ایک ہے، جو کہ بہت سے ولاز اور رہائشی مکانات کے باوجود اپنی ہریالی اور خوشگوار آب و ہوا کو برقرار رکھتا ہے اورخوبصورت اوربہترین آب و ہوا والے مناطق میں سے ایک ہے تاہم وہاں جانے کے لیے آپ کو کرج شہر سے نکلنا پڑتا ہے۔اس علاقے میں گھنے درخت اور سبز باغ ہیںجو کرج سے آدھے گھنٹے کی دوری پر ہے۔ چارباغ ایک بڑا علاقہ ہے جس میں مختلف قصبات ہیں جو درج ذیل ہیں:
1۔ الہیہ ٹائون چہارباغ
2۔ طاووسیہ ٹائون چہارباغ
3۔ افشاریہ ٹائون چہارباغ
4۔ اقدسیہ ٹائون چہارباغ
5۔قوہہ ٹائون چہارباغ
6۔عرب آباد ٹائون چہارباغ
7۔سنقرآباد ٹائون چہارباغ
8۔رامجین ٹائون چہارباغ
مندرجہ بالا تمام قصبوں میں سے، الہیہ ٹائون ایک محفوظ ترین شہر ہے جہاں شاندار، بہترین موسم، سہولیات اور تفریح تک آسان رسائی ہے۔ جبکہ طاووسیہ اور افشاریہ کا قصبہ سب سے زیادہ پرتعیش ہے جہاں پر عالیشان اور جدید ولاز تعمیر کیے گئے ہیں۔
چار باغ میں واقع کرج کے مشہور مقامات میں سے ایک وہاں کاچڑیا گھرہے۔
٭کوی کارمندان شمالی
کرج کے مختلف حصوں تک اچھی رسائی والے علاقوں میں سے ایک شمال میں واقع « کوی کارمندان شمالی» ہے۔ اس علاقے میں ہر قسم کے چھوٹے اور بڑے اپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ لگژری ولاز اور ٹاور بھی ہیں۔ اوریہ کرج کے جدید اور امیرنشین علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
٭کرج کے خوشگوار موسم اور خوبصورت علاقے
البرز پہاڑی سلسلے سے قربت کی وجہ سے، کاراج ان ٹھنڈے اور خوشگوار شہروں میں سے ایک ہے جہا ں سیر کے لئے ضروری جانا چاہئے۔
٭چمران پارک
چمران پارک، کرج کے شاندار پارکوں میں سے ایک، جو ویک اینڈ پرکافی رش رہتاہے، جس میں مختلف تفریحی سہولیات میسر ہیں اوریہ علاقہ گرمیوں کی سیر کیلئے بہت مقبول ہے۔تفریحی پارک اور سینما چمران پارک کی سہولیات میں سے ہیں جن سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلاشبہ یہ پارک نایاب اقسام کے پھولوں اور پودوں کی موجودگی کے لیے بھی مشہور ہے اور بہت سے لوگ انہیں دیکھنے کے لیے کاراج اور چمران پارک آتے ہیں۔
٭جادہ چالوس کرج
کرج کا ایک سرا چالوس روڈ سے ملتا ہے۔ بہت سے لوگ کرج کو چالوس روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے جانتے ہیں، اوریہ روڈایران کی سب سے خوبصورت سڑکوں میں سے ایک ہے۔وہ راستہ جو آپ کو دارالحکومت اور کرج سے ایرانکے شمال کی طرف لے جاتا ہے اور اپنے بہت سے پرکشش مقامات اورسیاحتی مقاصد کے لئے سب سے موزوں اوربہترین مقام ہے۔بلاشبہ، بہت سے لوگ چالوس کو دیکھنے کے لئے منتخب کرتے ہیں، ایک ایسی منزل جو اچھے موسم کے علاوہ ریستورانوں اور مشہور پکوانوں سے بھری ہوئی ہے ۔
ٔ٭باغ فتح
پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کے شوقین لوگوں کی تعداد زبادہ ہے ۔ باغ فتح کے لمبے اور پھیلے ہوئے درختوں کے درمیانیہ دلچسپ سرگرمیوں کی انجام دہی کیلئے بہت ہی موزوں ہے۔ باغ فتح اس شہر کے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے جسے بہت ہی خوبصورت طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے ٹینس پارک بھی کہا جاتا ہے۔
٭کرج کا برغان گائوں
کرج ان شہروں میں سے ایک ہے جس کے مضافات میں متعدد یہات موجودہیں جو بہت قدیم اور خوبصورت ہیں اور عام طور پر ایکیا دو دن کے سفر کے لیے بہت ہی موزوں مقام ہوسکتا ہے، ویک اینڈ پر یہاںیہاں لوگوں کا رش رہتا ہے ۔یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ صحیح موسم میں ان علاقوں کا سفر کرناچاہئے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر بنگلے ہیں اور سردیوں میں ان میں بہت سردی پڑتی ہے۔ موسم بہار اورگرماسب سے بہتر موسم ہے ۔
موسم گرما میںسب سے پرکشش دیہاتوں میں سے ایک برغان گائوںہے، جہاں آپ موسم خزاں میں ایک لمحے کے لیے بھی اس کی فطرت اورقدرتی مناظر سے غافل نہیں رہ سکتے ۔برغان کا آلوبخارابہت ہی مشہورہے اوریہ شہر آلوبخارا کے باغات سے بھرہوا ہے گائوں کے وسط سے ایک خوبصورت ندی نالہ بھی گزرتا ہے جس کی آواز فطرت میں شامل ہوکر اس شہرکی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے۔قدیم فطرت اور منفرد آب و ہوا کے علاوہ، یہ تاریخی گائوں کرج کے پرانے علاقوں میں سے ایک ہے جہاں آپ بہت سی تاریخییادگاریں دیکھ سکتے ہیں۔
٭کاراج کے سستے علاقے
کرج کی سیر کے فائدے
کاراج ان شہروں میں سے ایک ہے جو اتار چڑھاو سے گزرا ہے۔ ان دنوں سے جب یہ اپنے اچھے موسم کی وجہ سے لوگوں اور بادشاہوں کے لیے چھٹیاںگزرارنے کا علاقہ تھا، اس وقت تک جب بڑے لوگوں نے باغات خرید کر وہاں ولا بنانا شروع کر دیے۔حالیہ برسوں میں آبادی میں اضافے اور دارالحکومت سے قربت کی وجہ سے یہ ایران کے سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے ایک بن گیا ہے۔ لیکن اس مصروف شہر میں کسی بھی دوسرے شہر کی طرح رہنے کے فائدے اور نقصانات ہیں۔
تہران کے مقابلے میں سستی رہائش، ارالحکومت سے کم ٹریفک اور بھیڑ، باغ اور سبز علاقوں تک آسان رسائی ٹھنڈی اور صاف آب و ہواسے مستفید ہوسکتے ہیں۔
اپنا تبصرہ لکھیں.