• Dec 22 2022 - 08:55
  • 135
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

(ایک دن فارسی کے ساتھ)

« ایک دن فارسی کے ساتھ» میں آج پیش خدمت ہے:

فارسی اورغیر فارسی الفاظ میں پہچان کیسے کی جائے؟

جن الفاظ میں « ث، ح، ص، ض، ط، ظ، ع، ق» کے حروف نظر آتے ہیں وہ عموما غیر فارسی الفاظ ہیں جو دوسری زبانوںسے فارسی میں آئے ہیں، اور یہ حروف خالص فارسی الفاظ میں موجود نہیں ہیں۔

مثال: اثر، محترم، مخصوص، مضارع، طلبہ، ظاہر، علم، تقریروغیرہ

جن الفاظ میں « چ، ، پ، ژ» کے حروف استعمال ہوتے ہیں وہ فارسی ہیں، کیونکہ یہ حروف عربی زبان میں استعمال نہیں ہوتے۔

مثال: تپش، ژالہ، چراغ، گرگ وغیرہ

(ھمزہ (ئ، ئو، آ فارسی میں مستعمل نہیں ہیں۔

مثال: مئومن، مسئول، قرآن وغیرہ

بعض عربی الفاظ کے آخر میں « اً» استعمال ہوتا ہے جس کا تلفظ « ن» ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر( مثلاً (مثلن) لطفاً ( لطفن

فارسی الفاظ میں تنوین کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔مثال کے طورپر: مثال: خواہشاً، گاہاً، زباناً، تلفناً، جاناً، ناچاراً، سوماًوغیرہ

فارسی زبان میں داخل ہونے والے بعض الفاظ کے آخر میں « یٰ» ہے جس کا تلفظ (ا) ہے۔مثال: عیسیٰ (عیسا) کبریٰ (کبرا) عظمی ( عظما ( ہوی (ہوا یہ الفاظ دراصل فارسی الفاظ نہیں ہیں بلکہ دوسری زبان سے فارسی میں داخل ہوئے ۔

تشدیدعربی زبان کی ایک خصوصیت ہے اور عموماً عربی الفاظ میں استعمال ہوتی ہے۔معلّم، مودّب، محرّم، مقدّس وغیرہ

عربی الفاظ کی ایک خصوصیت تین اہم حروف پر مبنی ایک ہی خاندان کے الفاظ کی موجودگی ہے، جس کا اطلاق فارسی میں نہیں ہوتا۔

مثال کے طورپر: رحیم، مرحوم، رحمت، مراحم، (ر ح م)

شرکت، مشترک، شریک، اشتراک، (ش ر ک)

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: