مشہد انٹرنیشنل اربن آرٹ فیسٹیول میں شرکت کے لیے دعوت
اسلامی جمہوریہ ایران میں صوبہ خراسان کے شہر مشہد مقدس میں 25 جنوری 2022 سے 18 مارچ 2022 تک انٹرنیشنل اربن آرٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مشہد انٹرنیشنل اربن آرٹ فیسٹیول میں شامیانے، پویلین(pavilion) یا ٹینٹ کی شکل میں تیارکردہ خاص قسم کے خیمے نمایش کیلئے رکھے جاتے ہیں، جن کے اندرونی اور بیرونی حصوں پر اسلامی عظمت اور اقدارجیسے تصورات کی عکاسی کرنے والے ڈیزائن منقش ہوتے ہیں۔ ایسے تمام آرٹ ورک، مقابلے کے طور پر شہر کے مختلف عوامی مقامات پر نمایش کیلئے نصب کئے جاتے ہیں۔
اس فیسٹیول میں شرکت کے خواہشمند آرٹسٹ حضرات درج ذیل مراحل میں سایٹ پر موجود شرایط کے تحت اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
مقابلہ میں شرکت کیلئے اصل کام کی تصاویر، تین عدد افقی پوسٹرز (سائز 50×70 سینٹی میٹر، 300DPI ریزولوشن، RGB موڈ میں یا پی ڈی ایف فارمیٹ) کی شکل میں درج ذیل شرائط کے مطابق ارسال کریں:
پوسٹر 1- مختلف بیرونی اور اندرونی زاویوں سے پویلین کی تصاویر پر مشتمل ہو۔
پوسٹر 2- پیش کردہ موضوع سے متعلق تصاویر اور وضاحتیں؛ ٹولز، مواد اور تکنیک کا تعارف؛ ممکنہ طور پرآڈیو یا ویڈیو کی شکل میں
پوسٹر 3- شامیانے/ خیمے کی پیمائش اورمکمل تفصیل، تعمیراتی طریقہ، خیمے میں استعمال شدہ مواد کی پیداواری لاگت، استعمال شدہ مواد کی کی مقدار یا تعداد، تعمیر، کارکردگی اور تنصیب سے مربوط تفصیلات۔
مقابلے میں شرکت کیلئے رجسٹریشن فیسٹیول کی ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔ نیز اسی سایٹ پر فیسٹول سے متعلق ضروری دستاویزت کی فایلیں بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
مقابلے کا شیڈول:
کام سے متعلق دستاویزات ارسال کرنے کی تاریخ:
27 نومبر 2021 سے 24 دسمبر 2021 کے آخر تک
ارسال شدہ کاموں کا انتخاب اور شرکت کنندگان کو اطلاع:
31 دسمبر 2021
آخری مرحلے میں شمولیت کے لئے منتخب کاموں کی جانچ پڑتال:
25 جنوری سے 19 فروری 2022 تک
شہر میں متعین جگہوں پر نمایش کیلئے کاموں کی تنصیب:
25 جنوری 2022 سے 16 مارچ 2022 تک
نصب شدہ کاموں کی نقاب کشائی:
18 مارچ 2022
مقابلے میں کامیاب کاموں سے متعلق ججوں کا حتمی فیصلہ:
20 اپریل 2022
فیسٹیول کی اختتامی تقریب اور منتخب افراد میں انعامات کی تقسیم: 11 جون 2022
مزید معلومات کیلئے درج ذیل سایٹ کا مشاہدہ کریں:
artmashhadevent.ir
artmashhadevent.ir/en