• Mar 26 2024 - 16:07
  • 100
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کی شہید بشیر محمدی کی والدہ، بچوں اور بہن سے ملاقات

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ سعید طالبی نیا نے شہید بشیر محمدی کی والدہ اور ان کے بچوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر نے شہید بشیر محمدی کی والدہ، بچوں اور بہن سے ملاقات کی۔
 
شہدا کے خاندان کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی میں ایران کے ثقافتی اتاشی اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ سعید طالبی نیا نے  شہید بشیر محمدی کی والدہ اور ان کے بچوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ 1402کے آخری ایام اس ملاقات میں جو کہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں شہید کے اہل خانہ کی درخواست پر، پر خلوص اور روحانی ماحول میں منعقد ہوئی، شہید بشیر محمدی کی ثقافتی خدمات اور جہادی جذبے کو سراہا گیا۔ کراچی میں ایران کے ثقافتی اتاشی، طالبی نیا نے کہا: ہم شہید کی دکھی ماں سے معذرت خواہ ہیں کیونکہ اس عزیز شہید کی شہادت کے بعد جو کہ خانہ فرہنگ ایران کے ملازم تھے، اب تک دس سالوں میں اس مرکز کے کسی ذمہ دار فرد نے آپ سے ملاقات نہیں کی۔ اس لئے گزارش ہے کہ ہماری تمام خطاؤں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائیں۔
انہوں نے مزید کہا: اگر ہم جیسے لوگ کسی مقام پر پہنچے ہیں تو ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم ان شہداء کے خون اور ان کے صبر کرنے والے خاندانوں کے مقروض ہیں۔ طالبی نیا نے کہا: شہید بشیر محمدی ایک سرگرم اور جہادی عالم تھے جو خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے شعبہ فارسی میں پانچ سال سے زائد عرصے تک انچارج رہ چکے تھے اور وہ خانہ فرہنگ کی طرف آتے ہوئے راستے میں شہید ہو گئے۔ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر نے کہا: عالمی استکبار کے ایجنٹ سفاک قاتلوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ  بشیر محمدی اور اس کے مظلوم بھائی کو شہید کر کے وہ اپنے مذموم مقاصد کو کبھی حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ ہم ایک ایسے مکتب کی پیروی کرتے ہیں جس میں شہادت ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔
اس ملاقات کے تسلسل میں شہید محمدی کی والدہ نے خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ کا دس سال بعد شہید کے خاندان کو تسلی دینے اور یاد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں آپ کی طرف سے دعوت ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ 
اس ملاقات کے دوسرے حصے میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ اور تعریفی سند اور تحائف شہید بشیر محمدی کی والدہ اور ان کی دو بیٹیوں کو پیش کیے گئے۔
واضح رہے کہ شہید حجۃ الاسلام بشیر محمدی 1/1/1388 کو خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے شعبہ فارسی کے سربراہ کے طور پر تعینات ہوئے اور پانچ سال تین ماہ کی مدت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے بعد 19جون 1393 کی صبح جب وہ خانہ فرہنگ ایران کی طرف جارہے تھے تو انہیں راستے میں شہید گیا، سپاہ صحابہ کے ایجنٹوں نے ان کے 24 سالہ بھائی محمد نذیر کو بھی ان کے ساتھ شہید کر دیا۔
 
 
 
 
 
 
کراچی پاکستان

کراچی پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: