• Feb 26 2024 - 14:47
  • 104
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

مہدویت : امام زمانہ سے عشق اور ان کی یاد، خود ان کے لطف و کرم کا نتیجہ ہے

آج بحمداللہ ہماری قوم مہدویت اور امام مہدی سلام اللہ علیہ کے وجود اقدس کی طرف ہمیشہ سے زیادہ متوجہ ہے روزبروز ہر انسان محسوس کرسکتا ہے جوانوں کے دل میں، ملت کی ایک ایک فرد کے یہاں، حضرت حجت علیہ السلام کے وجود اقدس کے سلسلے میں عشق و ارادت، اشتیاق اور ذکر و یاد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بھی خود ان ہی بزرگوار کی برکتوں میں سے ہے-

مہدویت : امام زمانہ سے عشق اور ان کی یاد، خود ان کے لطف و کرم کا نتیجہ ہے

آج بحمداللہ ہماری قوم مہدویت اور امام مہدی سلام اللہ علیہ کے وجود اقدس کی طرف ہمیشہ سے زیادہ متوجہ ہے روزبروز ہر انسان محسوس کرسکتا ہے جوانوں کے دل میں، ملت کی ایک ایک فرد کے یہاں، حضرت حجت علیہ السلام کے وجود اقدس کے سلسلے میں عشق و ارادت، اشتیاق اور ذکر و یاد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہ بھی خود ان ہی بزرگوار کی برکتوں میں سے ہے ہماری اس ملت پر ان کی نگاہ لطف و رحمت کا نتیجہ ہے جس نے ان کے قلوب اس روشن و تابناک حقیقت کی طرف جھکادئے ہیں، خود یہ چیز بھی امام (ع) کی خصوصی توجہ کی نشانی ہے اور اس کی قدر کرنی چاہئے۔ جو چیز انسان کو کام کرنے اور آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ دیتی ہے وہ امید کی طاقت ہے۔ امام مہدی علیہ السلام کے ‏ظہور کا عقیدہ، دلوں میں امید کا چراغ روشن کرتا ہے۔ ہمارے لئے جو امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا حتمی عقیدہ رکھتے ‏ہیں، اس مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے جس کے دنیا کے بہت سے دانشور حضرات شکار ہیں۔ ہمارا کہنا ہے کہ نہیں! دنیا ‏کے سیاسی منظرنامے کو بدلا جا سکتا ہے۔ ظلم اور ظالمانہ اقتدار کے مرکزوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں اس ‏چیز کا ہونا نہ صرف یہ کہ ممکن ہے بلکہ حتمی ہے۔ انتظار فرج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انسان ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا رہے اور کوئی کام انجام نہ دے کسی طرح کی اصلاح کا اقدام نہ کرے صرف اس بات پر خوش رہے کہ ہم امام زمانہ علیہ الصلوۃ و السلام کے منتظر ہیں۔ یہ تو انتظار نہ ہوا۔ انتظار کس کا ہے؟ ایک قوی و مقتدر الہی اور ملکوتی ہاتھ کا انتظار ہے کہ وہ آئے اور ان ہی انسانوں کی مدد سے دنیائے ظلم و ستم کا خاتمہ کردے حق کو غلبہ عطا کرے اور لوگوں کی زندگی میں عدل و انصاف کو حکمراں کردے، توحید کا پرچم لہرا کر انسانوں کو خدا کا حقیقی بندہ بنادے، اس کام کی آمادگی ہونی چاہئے۔ انتظار فرج یعنی کمرکس لینا، تیار ہوجانا، خود کو ہر رخ سے اس ہدف کے لئے، جس کے لئے امام زمانہ علیہ الصلوۃ و السلام انقلاب برپا کریں گے، تیار کرنا۔
 

امام خامنہ ای 

17 / اگست / 2008

کراچی پاکستان

کراچی پاکستان

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: